
Hamara Balochistan News
18.6K subscribers
About Hamara Balochistan News
*(خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ)* *یہ پیج صرف خبروں کے لیے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کی مستند خبریں آپ تک بروقت پہنچے تو ہمارے فیس بک پیج کو لائیک کریں شکریہ۔* *👇Visit our Facebook page// like and Fallow::* https://www.facebook.com/profile.php?id=100063762887697&mibextid=kFxxJD
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ* لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا وومن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا اور ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک بس سروس شروع کی جائے گی۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18

*قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا* کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔ مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18


*ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا* آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ کرکٹرز نے خود بھی مشاورت شروع کردی ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18


*سندھ میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟* کراچی: محکمہ موسمیات نے کل رات سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے تحت 2 مارچ کی رات سے 3 مارچ کی صبح تک سندھ کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 2 مارچ سے 3 مارچ تک سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر کا دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18

*مستونگ//// کردگاپ میں نامعلوم مُسلح افراد کا سربند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ* *حملے میں ایک لیویز سپاہی زخمی* *جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا* *فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افراد فرار۔۔۔لیویز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر مزید کارروائی شروع کردی* https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18

*توتک میں ایلم اتحاد کا امن جرگہ ۔ توتک میں قیام امن کے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے ۔* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔،،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *خضدار,سرداری شہرتوتک خلق سردارقلندرانی میں ایلم اتحاد کاایک امن جرگہ وجلسےانعقاد ہواامن جرگے میں بطورمہمان خاص خان آف قلات پرنس محمداحمد احمدزئی، سردار سرفرازسمالانی ودیگرمعتبرین نے خصوصی شرکت کی۔جرگے سے چیف آف قلندرانی سردارعلی محمد قلندرانی ودیگر مقررین کا خطاب جلسہ میں سردار سرفرازسمالانی، سردارزادہ شیرعلی گرگناڑی گرگناڑی، میرناصرقمبرانی، ڈاکٹرعمران میروانی عزت اللہ رودینی میرمحمد اسماعیل سمالانی، میرجلیل سمالانی،ٹکری نورنگ میروانی،ملک شیرعلی میروانی، میر صاحب دادمیروانی، میر بجارمیروانی،ودیگر قبائل کےہزاروں میرومعتبرین نے خضدار،نال کودہ کوڑا سوراب،مستونگ،پنجگور،بیسمہ ودیگرعلاقوں سے شرکت کی۔ جرگہ جلسہ سے چیف آف قلندرانی سردارعلی محمدخان قلندرانی،سردارزادہ سخی جان سمالانی، میر علی اکبرگرگناڑی،بشیراحمد سمالانی ایڈوکیٹ، میر یوسف علی خان قلندرانی،میر عبدالطیف قلندرانی،ڈاکٹر عمران میروانی،ناصراحمد قمبرانی،عزت اللہ رودینی ودیگر ایلم اتحاد کے معتبرین معززین نےخطاب کیا۔ جلسے سے مقررین نے کہا توتک کےعوام ایک پرامن شہری ہے یہاں کے امن ومان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ توتک کے حالات کو جان وبوجھ ایک مرتبہ پھرخراب کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے اس سازش کے خلاف آج کاامن جرگہ عوام کو بیدار کرنے کیلئے ایلم اتحاد کی پلیٹ فارم سے توتک کے پرامن لوگ میدان میں نکلی ہے۔ مقررین نے کہا توتک میں پرائیوٹ ملیشاء کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اوریہاں کے پرامن معاشرے میں خواتین کو اتارکرانکی تلاشی لینا یہاں کے برسوں پرانی روایات کو رونداجارہا ہے توتک کے عوام محب وطن شہری ہے ہمارے لوگ امن کےداعی اورعلاقہ میں امن چاہتے ہیں مقررین نے کہا توتک میں سردار علی محمد خان قلندرانی پرامن سردار ہے انکا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے وہ یہاں کے غریب بزگرمزدور مسکین لاچاروں کامسیحابن کرہردور میں خدمت کرکے چلے آرہے ہیں مقررین نے کہا اب سردارقلندرانی اکیلا نہیں ہے پورے بلوچستان کے لوگ سردار قلندرانی کے ساتھ کھڑے ہیں انکے خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے مقررین نے کہا آج مختصر کال پر ہزاروں لوگ کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ یہاں کے لوگ امن چاہتے ہیں علاقہ کو جان وبوجھ کر بدامنی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی مقررین نے کہا سردار علی محمد قلندرانی توتک عوام کے ننگ ناموس اور علاقہ کا وارث ہے انکے خلاف منفی پروپیگنڈہ درست عمل نہیں ہے مقررین نے کہا ہمارے مطالبات کو اگرنہ مانا گیا اور علاقہ سے فوری طور مسلح افراد کو نہ روکاگیا تو جلد بلوچستان بھرکے سڑکیں غیر معینہ کیلئے بند کی جائے گی اوراپنے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے مقررین نے کہا سردار قلندرانی کاکسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے وہ پرامن سردارہے اب ہم دوبارہ توتک کے عوام کی چین وسکون کو خراب کرنے کی کسی اجازت نہیں دیں گے۔ جرگہ میں میر حسن خان قلندرانی میر مشتاق احمد قلندرانی سردارذادہ میر ضیاء جان قلندرانی، سردار ذادہ میر نویدجان قلندرانی ودیگر معتبرین بڑی تعداد میں موجود تھے۔* https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18


*ساہیوال احاطہ عدالت کچہری میں زاتی رنجش کی بنیاد پر زیشان مسیح نامی شخص قتل جو کہ 92/6rکا رہائشی بتایا جا رہا ہے متعلقہ پولیس سول لائن ایس ایچ او رائے ناصر نے ملزم کو آلا قتل سمیت گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری۔ ذرائع* https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18


*اطلاع براۓ افغان مہاجرین* *ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری سرکلر کے مطابق ڈسٹرکٹ خضدار میں موجود تمام افغان مہاجرین (اے سی سی کارڈ ہولڈر) وغیرہ کو مطلع کیا جاتا ہیکہ وفاقی حکومت و صوبائی حکومت وزارت داخلہ کی حکم کے تحت تمام افغان مہاجرین اے سی سی کارڈ ہولڈر وغیرہ 31 مارچ 2025 تک اپنے وطن کوچ کریں* *بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی* *ترجمان ضلعی انتظامیہ خضدار* https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18


*مستونگ ۔کردگاپ کے مقام پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردی ہے ۔* https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18


*کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی* کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہائی روف گاڑی کو نقصان پہنچا۔ صدر کے علاقے میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا جس میں کانسٹیبل سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں زخمی اہلکاروں ارشد، عامر اور ریاض کو پیروں اور چہرے پر زخم آئے ہیں جبکہ ایک ہائی روف کو بھی نقصان پہنچا۔ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ تھانے پر آر جی ڈی فائیو دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18