Hamara Balochistan News
Hamara Balochistan News
February 15, 2025 at 06:29 AM
* *میرے نوجوان بیٹے کو بحفاظت بازیاب کیا جائے،بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے،حاجی میر احمد محمد شہی۔* مستونگ(ہمارا بلوچستان نیوز)مستونگ سے نوجوان لاپتہ اہل خانہ کا بازیابی کی اپیل ، کلی عزیز آباد کے رہائشی حاجی میر احمد محمد شہی نے کہاہیکہ میرا 20 سالہ نوجوان بیٹا کامران احمد کو گزشتہ روز شام تقریباً پانچ بجے جیوے لعل جنرل اسٹور، میجر چوک کے قریب سے نقاب پوش افراد نے اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا کار سادہ لباس میں ملبوس تھے اور نوجوان کو اس کی موٹر سائیکل سمیت لے گئے،نوجوان کے والد نے کہاکہ واقعے کہی گھنٹے گزر چکے ہیں، مگر تاحال میرے لاپتہ بیٹے کوئی سراغ نہیں ملا، جس کی وجہ سے ہم اہلِ خانہ شدید کرب، بےچینی اور اضطراب کا شکار ہیں،حاجی میراحمد نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور میرے نوجوان بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔دوسری جانب یاد رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو نواب ہوٹل کے مقام پر احتجاجا بلاک کر کے نوجوان کے بازیابی کیلئے دہرنا شروع کردیا۔
😮 1

Comments