Hamara Balochistan News
February 15, 2025 at 09:40 AM
* *سوراب آوارہ کتوں کی کاٹنے سے ایک لڑکا زخمی،شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، ٹاؤن انتظامیہ بے بس۔*
*سوراب (رپورٹ صابر رودینی) سوراب میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں آوارہ کتوں نے ایک چھوٹے بچے پر حملہ کردیا، آوارہ کتوں کی ایک جھرمٹ نے اچانک بچے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر سیول ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا تھا،یہ واقعہ ایک سنجیدہ مسئلے کی عکاسی کرتا ہے، جس کی طرف توجہ دینا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے لیکن سوراب ٹاؤن انتظامیہ کی ہر وقت خاموش رہنا سمجھ سے بالاتر۔*
*سوراب سٹی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے لوگ سڑکوں پر چلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں خاص طور پر بچے اور بزرگ افراد عینی شاہدین کے مطابق، آوارہ کتوں کے جھرمٹ کبھی کبھار لوگوں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے زخم اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔*
*ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، متعدد بار شکایات کی باوجودِ مگر ابھی تک کسی بھی عملی اقدام کا آغاز نہیں کیا گیا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر کی گلیوں اور باغات میں آوارہ کتوں کی موجودگی روز بروز بڑھ رہی ہے، اور اس سے عوامی صحت کے لیے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔*
*لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوراب سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری ٹاؤن انتظامیہ کو اقدامات کیے جائیں کا حکم دے۔*
*یہ صورتحال شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے اور ٹاؤن انتظامیہ کی سست روی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا رہی ہے، عوامی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔*