
Hamara Balochistan News
February 15, 2025 at 09:41 AM
* *سیول اسپتال سوراب بلوچستان میں واحد اسپتال ہے جہاں آپ کو ایک بھی ڈاکٹر نہیں ملے گا، اسپتال میں ادویات کی شدید قلّت۔*
*سوراب (رپورٹ صابر رودینی)سوراب سیول اسپتال میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، جہاں ڈاکٹروں کی شدید قلت محسوس کی جا رہی ہے، سوراب سیول اسپتال بلوچستان میں واحد اسپتال ہیں جہاں آپ کو ایک میڈیکل افیسر ملے گا اگر یہ چھٹیوں پر جب جاتا ہے تو بعد میں اسپتال میں آپ کو کئی دنوں تک ایک بھی ڈاکٹر نہیں ملے گا،جبکہ سوراب سیول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کی بھی شدید قلت ہے ، اگر اسپتال میں ڈاکٹر ہی نہیں ہے تو کیوں بنایا ہے گیا ہے یہ ہسپتال۔*
*اسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مقابلے میں، طبی عملے کی کمی باعث بن رہی ہے کہ بروقت علاج اور خدمات کی فراہمی ممکن نہیں ہو پارہی۔*
*سوراب سیول اسپتال میں ادویات کی بھی کمی ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث کئی مریضوں کے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے، اور کچھ کو ضروری دوائیں نہیں مل پا رہی ہیں۔*
*یہ صورت حال نہ صرف مریضوں کی صحت پر اثر انداز ہو رہی ہے بلکہ مجموعی طور پر اسپتال کی کارکردگی کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ادویات کی سپلائی کو بہتر بنایا جائے تاکہ اسپتال کی خدمات کو مؤثر اور قابل استطاعت بنایا جا سکے۔*
*وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر صحت بلوچستان، اور سیکریٹری صحت بلوچستان سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں تاکہ عوامی صحت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور سوراب سیول اسپتال کو اس کی بنیادی کردار کی طرف لوٹایا جا سکے۔*
👍
❤️
😮
5