🌍All World Teachers Students Updates🌹
February 5, 2025 at 03:11 PM
آپ کا علمائے کرام کا ادب کرنا اور ان کی بےادبی کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ محبوب کریمﷺ سے کتنی محبت کرتے ہیں! کیوں کہ علمائے کرام انبیائے کرام علیہم السلام کے ورثاء میں سے ہیں۔
اسلیے کسی بھی صحیح العقیدہ عالم دین کے متعلق ہلکے جملے کہنے سے پہلے ضرور سوچ لیجیے گا کہ جس معاملے میں ہم بات کررہے یہ قابل گرفت ہے بھی یا نہیں اور کیا شریعت نے ہمیں گرفت کرنے کی اجازت دی؟ اور ساتھ یہ بھی یاد رکھیے گا اگر قیامت کے دن محبوب کریمﷺ نے اس بات پر آپ کو روک لیا کہ ہاں بتاؤ دنیا میں میرے ورثاء (میری شریعت کے حقیقی علماء) کے خلاف ہلکے جملے کیوں کہتے تھے؟ تو آپ کے پاس کیا جواب ہوگا۔
اسلیے شریعت و عقیدہ کو سامنے رکھیں کیوں کہ جو شریعت کا عامل نہ ہو اس کو عالم نہیں کہتے اور جس کو سنی عالم مانتے ہیں وہ شریعت کا تارک نہیں ہوسکتا۔
عقل والوں کیلئے بہت کچھ ہے ان سطور میں پڑھیں اور اپنا اپنا محاسبہ کریں۔
امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں!
ہم کو اے عطار سنی عالموں سے پیار ہے
ان شاءاللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے
✍️ السنی القادری
❤️
👍
🙏
👏
💚
💯
🤨
🤲
59