Hamara Balochistan News
Hamara Balochistan News
February 15, 2025 at 03:15 PM
* *خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید۔* پشاور (ہمارا بلوچستان نیوز)خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے سمیت 4 جوان بہاردری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ آپریشن سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں، یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی، کارروائی کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدت قویت دیتی ہیں۔
❤️ 🖐 2

Comments