
🌍All World Teachers Students Updates🌹
February 7, 2025 at 05:49 AM
`مطالعہ کرنے اور درسی کتب پڑھنے کے مقاصد❓`
✍🏻شـفـیـق عـطـاری الـقـافـلـہ
7جنوری2025(3:34am)
عصرِ حاضر میں کثیر طلباء کرام درسی کتب اور مطالعۂ کتب کے مقاصد سے روشناس نا ہونے کی وجہ سے؛نا ہی مطالعہ درست اور نا ہی درسی کتب درست انداز سے پڑھ پاتے ہیں۔
اس تحریر میں دونوں کے بنیادی اور اَہم مقاصد مذکور ہیں، ان شاءاللہ یہ تحریر حقیقت سے روشناس کروائے گی۔
کتاب کا مطالعہ کرنے اور استاد سے سمجھنے میں فرق واضح ہے۔
`مطالعہ کے 2 بنیادی مقاصد:`
بنیادی طور پر مطالعہ کرنے کا مقصد ہوتا ہے کہ ایسا فھم حاصل کرنا
1)...جو متعلقہ موضوع پر آگاہی فراہم کرے
2)... یا معلومات میں اضافہ کرے۔
جبکہ، `(استاد سے)سمجھ کر پڑھنے کے مقاصد کثیر ہیں؛اُن میں سے 6 ذکر ہوں گے:`
*1)...* متعلقہ موضوع یا فن پر، اس انداز سے معلومات حاصل کرنا؛ کہ اُس فَن کی امہاتُ الکتب، تک رسائی ممکن ہو سکے۔
*2)...* متعلقہ موضوع کی تاریخ اور اسکے آئمہ کی معلومات حاصل ہوں۔
*3)...* متعلقہ موضوع یا فن کی تدریس کا ملکہ پیدا ہو سکے۔
*4)...* متعلقہ موضوع یا فن پر آسان فھم تصانیف معرضِ وجود ہوں۔
*5)...* متعلقہ موضوع یا فن پر اعتراضات کے جوابات جدید و قدیم انداز سے دیے جا سکیں۔
*6)*...متعلقہ موضوع یا فن کی اہمیت باقی رہ سکے۔
(یہ مقاصد خوب غور و فکر اور تحقیق کا نتیجہ ہیں۔)
عصر حاضر کے طلباء، اِن مقاصد کو پیشِ نظر رکھے بغیر درسی کتب پڑھتے اور مطالعہ میں مشغول نظر آتے ہیں، اِلَّا ماشاءاللہ۔
*رَاقِم نے ایک صاحب سے سنا تھا کہ:* شیخ الحدیث و شارح بخاری، *مفتی حسان عطاری صاحب* ، دورِ طالبِ علمی میں اپنے سے چھوٹے درجات کے طلباء میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔
تو آج اُن کے علمی مقام پر نظر کرو، رَبُّ العالمین نے؛ اُن کو کس قدر علم و عمل سے نوازا۔
*لہٰذا۔۔۔ اے طلبائے علمِ تم مذکورہ بالا مقاصد کو ہر کتاب و فن پڑھنے اور سیکھنے سے قبل زہن نشین کرو اور دورانِ تعلیم بھی ان مقاصد کو ضرور پیشِ نظر رکھو اور پڑھنے کے بعد خوب غور فکر کرو کہ کیا میرے کتابی مقاصد پورے ہوئے؟۔*
ربِ پروردگار، سے مُلتجی ہوں کہ ہمیں علم کے حصول کی درست سمت اور اس کے مقاصد پر عامل فرمائے۔ آمین۔
❤️
👍
🙏
🤲
26