
Educational News
February 2, 2025 at 06:45 AM
حکومتِ پنجاب نے خصوصی افراد کو ان کی دہلیز پر سروسز فراہم کرنے کے لیے معذوری سرٹیفکیٹ کا اجراء آن لائن کر دیا ہے۔ اگر آپ اپنا معذوری سرٹیفکیٹ چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں https://dpmis.punjab.gov.pk/verification :
ہمت کارڈ کا حصول بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ اپنے ہمت کارڈ کا اسٹیٹس چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں https://dpmis.punjab.gov.pk/himmatcard-verification :
خصوصی افراد کو آلات کی فراہمی، جیسے ویل چیئر، وائٹ کین، لو ویژن ڈیوائسز، سماعت کے آلات، اور دیگر معاون آلات کے لیے حکومتِ پنجاب آن لائن درخواستیں قبول کر رہی ہے۔ مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے اس لنک پر کلک کریں https://enabled.punjab.gov.pk/
اس کے علاوہ، حکومتِ پنجاب، پنجاب ڈسیبل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ پر مزید سروسز بھی فراہم کر رہی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید سروسز بھی مہیا کرے گی۔ مزید معلومات کے لیے آپ وقتاً فوقتاً اس ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں https://dpmis.punjab.gov.pk/
منجانب: اعجاز احمد چوہدری افسر سماجی ضروریات برائے خصوصی افراد سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ، رحیم یار خان فون نمبر: 0301-7635397
😮
1