
Educational News
February 2, 2025 at 08:16 AM
اہم ھدایات برائے سکول ٹیچرز انٹرنیز انٹرویو شیڈول و طریقہ کارہ
1.ہر سیٹ کے متبادل دس ٹاپ امیدواران کے انٹرویو اس بنیاد پر کریں کہ ہر امیدوار اپنی پہلی ترجیح پر انٹرویو دیں گے اور اسی کے نمبر ہر جگہ شمار ہونگے
2.جن امیدواران کا تعلیمی سکور برابر ہے تو ان سب کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا
3.ہر امیدوار کے اصل سرٹیفیکیٹ/اسناد چیک کی جائیں گی اور پورٹل پر ان کے اندراج سے موازنہ کیا جائے کسی عدم مطابقت /جعل سازی / غلط اندراج پر امیدوار کو بتا کر نااہل کیا جائے گا اس امر کا اندراج پورٹل پر کیا جائے گا
4. امیدوار کا انٹرویو سکور فوری پورٹل پر درج کیا جائے اندراج شدہ سکور تبدیل نہی ہو گا
5. پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز میں انٹرویو کمیٹی کا کنوینر اس سکول کا ھیڈ+ اے ای او (یا گریڈ 16 ) کا کوئ نمائیندہ جبکہ ھائ و ھائیر سیکنڈری میں ھیڈ کے ساتھ +ڈپٹی ڈی ای او یا گریڈ 18 کا کوئ نمائندہ ہو گا جبکہ ان سب میں سکول کونسل کا ایک ممبر تیسرا لازمی نمائیندہ ہو گا ان تین ممبران میں سکول کونسل ممبر کی نامزدگی پرائمری اور ایلیمنٹری میں ڈپٹی ڈی ای اوز کریں گے
6. انٹرویو تین اور چار فروری کو ھونگے اور امیدواران کے حاصل کردہ نمبر ساتھ داتھ پورٹل پر اندراج ہونگے
7. آٹھ فروری کو متعلقہ ڈی ای او دفتر اس حوالے سے شکایات موصول /ازالہ کرے گااس کی باقاعدہ پیرا گراف کی صورت میں تحریری آرڈر ہونگے لہذا انٹرویو کا عمل شفاف ہونا چاھیے
8. حتمی آرڈر مقررہ لسٹ آویزاں ہونے کے تین دن کے اندر جاری ہونگے
9. انٹرویو نمبر میرٹ پر دیے جائیں گے
تمام ڈپٹی ڈی ای اوز /اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنے ھیڈز کو ایک سیٹ کے بدلے دس امیدواران کو آگاہ کر کے ان ھدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور مطلوبہ عمل کی وقت پر تکمیل کو ذمہ داری سے سرانجام دیں