Educational News
Educational News
February 4, 2025 at 05:01 AM
پیراسیٹامول (Paracetamol) کا زیادہ استعمال جگر کےلئے خطرناک ہو سکتا ہے پیراسیٹامول (ایسیٹامینوفین) ایک عام درد کم کرنے والی دوا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا زیادہ استعمال آپ کے جگر کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے؟ ہمارا جگر ایک کیمیکل فیکٹری کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ وہ تمام چیزیں پروسیس کرتا ہے جو ہم کھاتے، پیتے یا بطور دوا لیتے ہیں۔ جب ہم پیراسیٹامول کو تجویز کردہ نارمل مقدار میں لیتے ہیں تو جگر اسے محفوظ طریقے سے توڑ کر خارج کر دیتا ہے۔ لیکن اگر ہم زیادہ مقدار میں لے لیں تو جگر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جگر بجائے پیراسیٹامول کو توڑنے کے ایک زہریلا مادہ پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے جسے NAPQI (N-acetyl-p-benzoquinone imine) کہتے ہیں۔ اگر یہ معمولی مقدار میں ہو تو جگر NAPQI کو بے اثر کرنے کے لیے گلوٹاتھائیون (glutathione) نامی ایک قدرتی ڈیٹوکسیفائر (detoxifier) استعمال کرتا ہے۔ لیکن جب NAPQI کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے تو جگر کے پاس اسے ختم کرنے کے وسائل ختم ہو جاتے ہیں، جس سے یہ زہریلا مادہ جگر کو نقصان پہنچانے لگتا ہے۔ یہ زہریلا مادہ جگر کے سیلز کو تباہ کر دیتا ہے اور انفلیمیشن کا باعث بنتا ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جگر کو ناکارہ کر سکتا ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ پیراسیٹامول کے زیادہ استعمال سے جگر کو نقصان کی علامات فوراً ظاہر نہیں ہوتیں لیکن ان میں یہ علامات شامل ہو سکتی ہیں ✨ متلی اور قے ✨ بھوک کا ختم ہو جانا ✨ پیٹ میں درد ✨ جلد اور آنکھوں کا پیلا پڑ جانا (یرقان) ✨ الجھن اور شدید تھکن خطرہ تب بڑھ جاتا ہے اگر آپ ✨ روزانہ 4 گرام (500 ملی گرام کی 8 گولیاں) سے زیادہ لیں ✨ ایسی دوائیں ایک ساتھ لے رہے ہیں جن میں پیراسیٹامول شامل ہو ✨ شراب نوشی کے ساتھ پیراسیٹامول لیتے ہیں ✨ مسلسل بغیر وقفے کے اس کا استعمال کرتے ہیں شدید کیسز میں جگر مکمل طور پر ناکارہ ہو سکتا ہے، اور بعض اوقات مریض کی جان بچانے کے لیے لِیور ٹرانسپلانٹ ضروری ہو جاتا ہے۔ اگر بروقت طبی امداد نہ ملے تو بعض افراد چند دنوں میں ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پیرامیٹاسول کے زہر کا علاج: پیرامیٹاسول کی زیادہ مقدار لینے کی صورت میں N-acetylcysteine (NAC) نامی دوا دی جاتی ہے، جو گلوٹاتھائیون (glutathione) کی سطح بحال کر کے جگر کو ناکارہ ہونے سے بچاتی ہے۔ تاہم، یہ علاج زیادہ سے زیادہ 8 گھنٹے کے اندر شروع ہو جائے تو زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ پیراسیٹامول کو محفوظ طریقے سے کیسے استعمال کیا جائے؟ 👈 پیراسیٹامول کی تجویز کردہ مقدار ہی استعمال کریں ( زیادہ سے زیادہ 4 گرام ) 👈 دوائیوں کے لیبل چیک کریں تاکہ ڈبل ڈوز لینے سے بچ سکیں۔ 👈 پیراسیٹامول کے ساتھ شراب نوشی سے گریز کریں۔ 👈 اگر درد برقرار رہے تو پیراسٹامول کی مقدار بڑھانے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ پیرامیٹاسول صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو محفوظ ہے، لیکن اس کا غلط یا زیادہ استعمال جگر کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہمیشہ ذمہ داری سے استعمال کریں اور اگر زیادہ مقدار لینے کا شبہ ہو تو فوراً طبی مدد حاصل کریں۔ #paracetamol #medicine
👍 😂 ❤️ 😢 🙏 27

Comments