CSS Target Institute 🇵🇰
CSS Target Institute 🇵🇰
February 11, 2025 at 05:24 PM
امریکہ گزشتہ چالیس سالوں سے بیکار کی جنگیں لڑتا جارہا تھا اور چین انڈسٹری بنا رہا تھا۔ آج چین دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری اور ٹیکنالوجی بن چکا ہے۔ امریکہ کے پاس کاغذ ( ڈالر ) کی انڈسٹری ہے اور چین کے پاس حقیقی اشیاء اور ٹیکنالوجی پیدا کرنے کی ۔ امریکہ کے دانشوروں نے بہت دیر ہوچکنے کے بعد مگر پھر بھی صحیح فیصلہ کیا ہے کہ جنگوں سے باہر نکل کر معیشت کی طرف توجہ دو ۔ ورنہ جیسے ٹیکنالوجی بدل جائے تو سعودیہ کا پیٹرول بے وقعت ہوجائے اسی طرح بندوق کے زور پر کھڑے امریکی کاغذ کو بھی اب آئندہ بندوق کی بجائے صرف معیشت زندگی دے سکتی ہے۔ چین نے آرٹیفشل ٹیکنالوجی کی ایک ایپ لانچ کی ہے تو امریکی آرٹیفشل ٹیکنالوجی کی انڈسٹری کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے ۔ ہم دوبارہ سے دو بلاکس کے دور میں داخل ہورہے ہیں ۔ ان طاقتوں میں چین نے صرف اپنی رفتار کو برقرار رکھنا ہے جبکہ امریکہ نے مسلسل دفاعی پوذیشن پر رہنا ہے ۔ چین آج سے دو ہزار سال پہلے بھی یورپ کو اپنی اشیاء ایکسپورٹ کرتا ہوا نظر آتا ہے اور اسی ایکسپورٹ میں سے یمن براستہ مکہ سے شام اور پھر وہاں سے یورپ کی تجارت کو پس منظر میں رکھتے سورہ قریش نازل ہوئی ۔ آج پھر سے چین اسی جگہ پر جا کھڑا ہوا ہے اور ہم اس دفعہ اس دور کے مکہ والی پوذیشن پر ہوتے ہوئے بھی خوف و جوع میں مبتلا ہیں۔ چین دو ہزار سال پہلے بھی جنگ سے گریز کرتے تجارت کرتا تھا اور آج بھی اس کی یہی پالیسی ہے ۔ یہ عشرہ اب معاشی کولڈ وار کا عشرہ ہوگا اور اس کے آخر تک شاید چائینہ دنیا کی معیشت کے 50% تک حصہ دار ہو ۔ جس اسٹریٹیجک لوکیشن پر ہم صرف اتراتے رہے وہ چین سے جڑ جانے افغانستان کو منتقل ہورہی ہے اور ہم اب جیسے ماضی کے جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے مقابل اپنی پوذیشن پر صرف اترا کر خوش ہوتے ہیں آئندہ اپنے مغربی برادر پڑوسی ملک کے ماضی کے حالات پر اپنی فوقیت یاد کر کرکے خوش ہوں ۔ ہمیں اس وقت خان جیسی چھا جانے والی پرسنیلٹی کو پوری طاقت دیتے میدان میں اتارنا چاہیے ۔ آپ اگر غور کریں تو ٹرمپ کی جنگوں ، خارجہ پالیسی اور اپنی داخلہ پالیسی پر وہی رائے ہے جو خان کی پہلے سے ہے ۔ امریکہ جس طرف اب آرہا ہے چین پہلے ہی اس رائے کے حق میں ہے ۔ اب آئندہ کی بساط ایک مختلف طرح کی صف بندیاں کرے گی اور یہ صف بندی معیشت کی بنیاد پر ہونگی ۔ ضروری ہے کہ ہم جنگ میں کسی کے بھی پارٹنرز نہ ہوں اور امن و تجارت میں اپنے ہر شرقی غربی پڑوسی ملک سمیت سب کے پارٹنر ہوں ۔ اگر ہم ایک عشرہ ٹکا کر معاشی سوپر گروتھ کا لگالیں تو یہ ہمیں پاؤں پر کھڑا کردے گا ۔
👍 ❤️ 😂 9

Comments