Humayun Khan

Humayun Khan

23.7K subscribers

Verified Channel
Humayun Khan
Humayun Khan
January 18, 2025 at 04:59 PM
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان کا ڈسٹرکٹ جیل بونیر کا اچانک دورہ معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، ہمایون خان نے جیل کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ دورے کے دوران جیل کے نظام، صفائی ستھرائی، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ہمایون خان نے اس موقع پر قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ معاون خصوصی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور قانون کے مطابق رویہ اختیار کریں اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جیل اصلاحات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ قیدیوں کو ایک بہتر زندگی کی طرف لوٹنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
❤️ 👍 😢 😮 10

Comments