
Humayun Khan
23.7K subscribers
Verified ChannelAbout Humayun Khan
WhatsApp channel of Special Assistant to Chief Minister for Prisons Govt of khyber Pakhtunkhwa
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس. کابینہ اجلاس میں برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت • ایران پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. ایران پر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، کابینہ • ہم ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں. ایرانی بہن بھائیوں کی ہر محاذپر بھرپور حمایت کریں گے، کابینہ #KPInfo #KPGovt #Iran

مراد سعید کا وزیرستان ڈرون حملے کے خلاف امن تحریک،کارکنان اور ایکٹوسٹ کے نام پیغام

Fear of death is nothing when you have faith in Allah

پی ڈی ایم گورنمنٹ میں غیر ضروری تعطل کے شکار لڑم ٹاپ اور شوڑشنگ جاکڑ بابا روڈز کی تعمیر کا ٹینڈر جاری۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ان سڑکوں کی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جائے گی، جس سے خطے میں ترقی اور سہولت کے نئے در کھلیں گے۔ چئیرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق عوامی مفاد کے تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گے۔ مزکورہ منصوبے کے تحت دیر لوئر میں مجموعی طور پر 48 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، جن میں سے 20 کلومیٹر سڑکیں تحصیل ادینزئی میں مکمل کی جائیں گی۔ 12.7 کلومیٹر طویل لڑم ٹاپ روڈ پر 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ شوڑشنگ جاکڑ بابا روڈ پر 52 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ٹینڈر دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور جلد ہی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ یہ منصوبے نہ صرف علاقے میں زمینی رابطوں کو بہتر بنائیں گے بلکہ مقامی معیشت، روزگار، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھی مثبت اثرات ڈالیں گے۔ عوام کو بہتر سفری سہولیات، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سیاحت کے فروغ کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔