
Humayun Khan
January 19, 2025 at 10:39 AM
اسبنڑ سر بالا روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، ہمایون خان نے علاقہ عوام اور پارٹی کارکنان کے ہمراہ سبنڑ سر بالا روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو روڈ کی کشادگی یقینی بنانے اور کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر سابق ناظم رشید خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
معاون خصوصی ہمایون خان نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی سہولت اور علاقے کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو اولین ترجیح دیتی ہے تاکہ عوام کو دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
علاقے کے عوام نے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ہمایون خان نے یقین دلایا کہ حکومت علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات بھی کرے گی۔
❤️
👍
🙏
7