
Humayun Khan
January 23, 2025 at 05:15 PM
خیبرپختونخوا کی جیلوں میں جدید سیکیورٹی نظام کے قیام کا اہم قدم
خیبرپختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ویژن اور معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان کی قیادت میں جیلوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کردیا ہے۔ صوبے میں جیلوں کی سیکیورٹی کو مضبوط اور جدید بنانے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشنز کارپوریشن (NRTC) کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کردیا گیا۔
یہ معاہدہ خیبرپختونخوا کی پانچ بڑی جیلوں میں جیمرز، سی سی ٹی وی کیمروں، جدید مواصلاتی نظام اور دیگر سیکیورٹی آلات کی تنصیب کو یقینی بنائے گا۔ معاہدے پر دستخط آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا جناب محمد عثمان محسود نے کیے۔
یہ منصوبہ جیلوں کے نظام کو محفوظ اور جدید بنانے کی جانب ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد قیدیوں کی بہتر نگرانی، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، اور مجموعی طور پر جیلوں میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔
یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات کا مظہر ہے، جو عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنا رہی
❤️
👍
6