Humayun Khan
January 25, 2025 at 08:18 AM
وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورآمد، ملٹری کورٹ سے نو سال قید سزا پانےوالے انصاف یوتھ وِنگ بنوں کے صدر خالد نواز سے ملاقات۔ ضلعی صدر ائی ایس ایف بشیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ہمایون خان نے خالد نواز کی عیادت کی اور ظلم و جبر کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ معاونِ خصوصی نے کہا خالد جیسے کارکن ہی عمران خان کا اصل اثاثہ ہیں اور ہم اپنے قید اور زخمی کارکنان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خالد نواز کو 9 مئی فالس فلیگ آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔ ملٹری کسٹڈی میں 20 ماہ گزارنے کے بعد اب 9 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی ہے۔خالد کو طبعیت ناساز ہونے پر بنوں جیل سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکسمنتقل کیا گیا۔
خالد نواز زیابطیس کے مریض ہیں اور اب ٹارچر کی وجہ سے چلتے چلتے بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ اِس سب کے باوجود خالد خان کی ہمت اور حوصلہ پہلے سے زیادہ مظبوط ہے اور اپنے لیڈر کے ساتھ چٹان کی طرح اپنےلیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
❤️
👍
😢
15