Humayun Khan

Humayun Khan

24.7K subscribers

Verified Channel
Humayun Khan
Humayun Khan
January 26, 2025 at 04:01 PM
فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے نگران کابینہ کا پہلا کامیاب پارلیمانی اجلاس ملک کے نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں، اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ آج نگران کابینہ کا پہلا پارلیمانی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، ہمایون خان نے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے جنرل سیکرٹری ثاقب علی سے بطور یوتھ وزیر اعلیٰ حلف لیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی ہمایون خان نے نوجوان قیادت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ملک کی ترقی اور خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور انہیں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔" یہ اجلاس نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو عملی شکل دینے اور ان کی سیاسی تربیت کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کی ان کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ نوجوان قیادت ہی پاکستان کے روشن کل کی بنیاد ہے۔ #federalyouthparliament #youthleadership #empoweringyouth #pakistan
❤️ 👍 😂 🙏 😢 20

Comments