Humayun Khan

Humayun Khan

23.7K subscribers

Verified Channel
Humayun Khan
Humayun Khan
January 29, 2025 at 03:40 PM
محکمہ جیل خانہ جات نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ خیبرپختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا انپسکٹریٹ جنرل جیل خانہ جات کا دورہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے معاون خصوصی ہمایون خان کے ہمراہ پریزن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم (PMIS) اور ای۔وزٹ ایپ کا با ضابطہ اجراء کر دیا۔ پرزن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے جیلوں کے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے صوبے کی تمام 39 جیلوں کے امور کو نہ صرف ایک دوسرے بلکہ عدالتی نظام سے بھی منسلک کردیا گیا ہے، قیدیوں کی عدالت پیشی کے عمل کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے، اب ویڈیو لنک پرعدالت میں پیشی ممکن ہو چکی ہے۔ ای وزٹ ایپ کے ذریعے قیدیوں کے اہل خانہ کی آن لائن ملاقاتوں کا انتظام کیا گیا ہے، اب قیدیوں کے اہل خانہ کو ملاقات کے لئے جیل جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اب اہل خانہ گھر بیٹھے ہی جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقاتیں کر سکیں گے،
❤️ 👍 8

Comments