Humayun Khan
January 29, 2025 at 03:42 PM
میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے میری درخواست پر پریزن سٹاف الاونس کو 2016 کی شرح سے بڑھا کر 2022 کے مطابق اپگریڈ کر دیا۔
یہ جیل اسٹاف کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے پورا کرکے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان کی محنت اور قربانیوں کا عملی اعتراف کیا ہے۔ جیل ملازمین دن رات اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، اور یہ اقدام ان کی مالی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
مزید برآں، محکمہ جیل خانہ جات میں جاری اصلاحات اور سہولیات کا تسلسل جیل عملے اور قیدیوں دونوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
❤️
👍
21