
╰•★ᴀᴛᴛᴀʀɪ ꜱᴏᴄɪᴀʟ ᴍᴇᴅɪᴀ★•╯
February 9, 2025 at 06:17 PM
*🔸ہماری بیٹی گھر کے کام کرنا نہیں جانتی ...🔸*
ہماری بیٹی گھر کا کوئی کام نہیں کرتی۔۔۔۔۔۔
میری بیٹی کو کچن کے کام کی عادت ہی نہیں ہے ۔۔۔
یہ ابھی پڑھ رہی ہیں تو گھر کے کام میں ہی کرتی ہوں ۔۔۔
ہماری بہو نے کچن سنبھالا ہوا ہے۔ بیٹی اس لیے کچن کا کام کرتی ہی نہیں ہے۔۔۔۔
اب گرمی ہی اتنی ہے کیا پکائے گی بچی کچن میں، اس لیے میں نہیں کرواتی زیادہ کام۔۔۔۔۔
یہ ہیں لڑکی والوں کے اقوال زریں جب لڑکے والے دیکھنے آتے ہیں ۔
ہمارے بیٹے کو کمانے کی عادت نہیں ہے ۔۔۔
ہمارا بیٹا ابھی پڑھ رہا ہے تو ان کے ابو ہی کماتے ہیں بس ۔۔۔
ہمارا داماد کماتا ہے نا اس لیے ہمارا بیٹا نہیں کماتا۔۔۔۔
اب گرمی ہی اتنی ہوتی ہے بھلا کیا کمانے جائے گا ہمارا بچہ۔۔۔۔۔
رشتہ کرتے وقت اگر لڑکے کے ماں باپ یہ باتیں کہیں تو کیسا لگے گا لڑکی والوں کو ؟
محترم والدین!
آپ نے ابھی تک اپنی بچی کو کام کی عادت نہیں ڈالی تو یہ آپ کی نہ اہلی ہے۔ رشتے والوں کے سامنے اپنی عظیم نہ اہلی کا ذکر فخر سے کر کے آخر آپ کیا بتانا چاہتے ہیں؟
خدارا اپنی بیٹیوں کو ایسے طرز پر نہ پالیں کہ ان کی اپنی زندگی ان کے لیے پریشانی کا باعث بن جائے۔
اپنی بیٹی کو کام اتنا ضرور سیکھا دیں کے اسے کام کرنا بوجھ نہ لگے ۔۔۔ آج کل یہ مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ۔۔۔ گھر کا کام کرنا اس وقت لڑکی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس میں بلخصوص مائیں بیٹیوں کو کام چور بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یونیورسٹی میں پورا پورا دن بھاگ دوڑ کرنا یا اسائنمنٹس کے لیے لیپ ٹاپ سے نظریں نہ ہٹانا فخر کا باعث جب کے گھر کے کام ظلم بن گئے ہیں۔ کے ٹو سر کرنے اور پائلٹ بننے کے چکر میں آج لڑکیوں کو گھریلو کام کرنا محض اپنی توہین اور وقت کا ضیاع محسوس ہوتا ہے۔ یہ مسئلے شادی کے بعد جنگ بن جاتے ہیں۔ باقی دین دار طبقے میں " دیکھاو کہاں لکھا ہے کہ یہ کام کرنا میرا فرض ہے" والا گانا زور شور سے گایا جا رہا ہے۔
جناب جو شخص دنیا میں آیا ہے اسے محنت کرنی ہے اپنے حصے کے کام کرنے ہیں۔ اگر ہر کوئی یہی سوچنے لگے کہ یہ میرا فرض نہیں تو پوری دنیا کا نظام الٹ پلٹ جائے۔ کوئی کسی کو ایک گلاس پانی پلانے کا روادار بھی نہ ہو۔۔۔۔۔
رشتے نہ ہونے کی، رشتے ٹوٹنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کی جانب سے کام نہ کرنے کے نعرے شروع میں ہی بڑے مسائل پیدا کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔
*کم از کم اتنے کام کی عادت ضرور ڈالیں کہ لڑکی کو کام کرنا اپنی شان کے خلاف نہ لگے۔ اسے کام کرنے میں اپنی ناک نیچی ہوتی محسوس نہ ہو، اسے کام اتنا آتا ہو کہ گھر کے بنیادی کاموں کو وہ خود کر سکے۔*
👍
❤️
💯
😢
✅
🇳🇵
💓
🕋
😒
😮
85