
The Voice Of Sargodha
January 25, 2025 at 03:18 PM
سرگودہا کی تاریخ کا بھیانک ترین وقوعہ
تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام صائم انصر ہے ، یہ نوجوان علامہ اقبال لا کالج سے ایل ایل بی کر رہا تھا۔
بدھ کے روز صائم کو اسکے دوست کسی کام کے بہانے گھر سے ساتھ لیکر گئے اور پھر صائم لاپتہ ہو گیا، گھر والے ساری رات ڈھونڈتے رہے مگر صائم کا پتہ نہیں چلا۔
کل دوپہر کے وقت یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے بیک سائیڈ پر واقع ماڈل ٹاؤن کیے قریب سے ایک لاپتہ لاش ملتی ہے، پولیس کو اطلاع کی گئی، شناخت ہوئی اور وہ صائم ہی تھا۔😢
لاش کی ایسی حالت تھی کہ وائس آف سرگودھا ٹیم کی بھی لاش دیکھنے کی ہمت نہیں کر پائی، خنجر سے جسم کو جگہ جگہ سے کاٹ کر صائم کو قتل کیا گیا تھا۔۔ میرے خدا کوئی اتنا ظالم بھی ہو سکتا ہے 😭💔
صائم کے جسم سے کئی اعضاء خنجر وغیرہ کے ذریعے نکال لیے گئے تھے، گردن کٹی ہوئی تھی، جسم پر جگہ جگہ تیز دھار آلے سے کٹ لگے ہوئے تھے، غرض لاش دیکھنا انتہائی مشکل ہو رہا تھا۔ 💔😭🙏
نہ جانے اس گھبرو جوان کے ساتھ اتنا ظلم کس بنا پر کیا گیا اور کس نے کیا، پولیس نے صائم کے ساتھ جانے والے کئی دوستوں کو گرفتار کر لیا ہے
جب کہ اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اپنا کام کرکے واپس آگئے تھے اور ہمیں نہیں پتہ کہ یہ سب کیسے ہوا اور کس نے کیا۔
یہ سرگودھا کی تاریخ کا بھیانک ترین اور دردناک ترین قتل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پولیس حکام اور وزیراعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ اس مظلوم نوجوان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے
اللہ پاک سے دعا ہے کہ صائم کے والدین کو صبر اور ہمت نصیب فرمائے اور اس مظلوم انسان کی مغفرت فرمائے آمین ثمہ آمین
😢
😭
🙏
❤️
👍
🤲
🇦🇪
💔
😞
😥
138