TCPvirals Official®️
TCPvirals Official®️
February 13, 2025 at 12:28 PM
*اپنے بچوں کی بلاوجہ ڈانٹ ڈپٹ، نہ کریں خاص کر دوسروں کے سامنے تو بالکل بھی نہ ڈانٹیں* ✍🏻آفاق احمد انتخاب:وسیم چودھری پڑوسی ملک میں بیس سالہ بیٹے نے باپ، ماں اور بڑی بہن کو قتل کردیا۔ کیوں؟ پہلی وجہ باپ, بیٹے کو بہت زیادہ ڈانٹ ڈپٹ کرتا تھا، جِھڑکتا تھا *اور یہ کام صرف آمنے سامنے نہیں بلکہ دوسروں کے سامنے بھی کرتا تھا۔* *رشتہ داروں کے سامنے بھی اور بیٹے کے حلقہ احباب کے سامنے بھی۔* باپ، ریٹائرڈ آفیسر تھا، عمر اکیاون سال۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری وجہ *تقابل، بہن سے تقابل* ۔ اور اِس تقابل کا بنیادی سبب پڑھائی میں تقابل ہے جو والدین کے اذہان پر نفسیاتی عارضے کے طور پر چھا چکا۔ سب اچھے گریڈ لیں؟ یہ کیسے ممکن ہے؟ نجی تعلیمی اداروں جو درحقیقت، کاروباری ادارے ہیں، نے بھی اس رجحان کو خوب پروان چڑھایا تاکہ خوب دولت بڑھے۔ بیٹا پڑھائی میں معیار کے مطابق نہیں تھا *لیکن باکسنگ میں اچھا کیریئر بنا رہا تھا، کچھ عرصہ پہلے سٹیٹ لیول مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔* کیوں، اس کامیابی کی تعریف کیوں نہیں؟ *رشتہ داروں کے سامنے ستائش کیوں نہیں* ؟ کیا دنیا میں پڑھائی کے گریڈز کے علاوہ نوجوانوں کے لیے کوئی اور کامیابی قابلِ تحسین نہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر میں تکون بن چکی تھی۔ *باپ، ماں، بڑی بہن* ۔ اور اس خطرناک رویے کے تابوت میں آخری اینٹ ٹھونکی گئی جب باپ نے یکم دسمبر کو بڑی بہن کی سالگرہ پر مہمانوں کے سامنے لڑکے کی خوب کلاس لی۔ اور پھر چار دسمبر کو بیٹے نے تینوں کو قتل کردیا۔ شاید یاد ہو کہ کچھ سال پہلے بھی بالکل ایسا واقعہ ہوا تھا۔ *تب مرکزی منفی کردار ماں کا تھا* جو بڑی بہن سے بھائی کا پڑھائی میں تقابل کرتی تھی، حد درجہ ڈانٹ ڈپٹ کرتی تھی, کسی بات پر خوش نہ ہوتی تھی، نہ حوصلہ افزائی کرتی تھی۔ اور پھر بیٹے نے ماں کو بیٹ کے وار سے قتل کردیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ہاں بھی یہ طرز کافی زیادہ ہوچلا۔ بے جا نہ ڈانٹیے، طویل نہ جھڑکیے۔ دوسروں کے سامنے حد درجہ احتیاط کریں۔ *بہن بھائیوں میں بے رحم تقابل نہ کریں۔* کسی کو ناپسندیدہ اور کسی کو پسندیدہ کا درجہ علی الاعلان نہ دیں۔ *صرف پڑھائی ہی تعریف کے قابل میدان نہیں، دوسرے میدان بھی کُھلے ہیں خاص طور پر لڑکے بہت زیادہ پڑھائی میں تقابل کا تختہ* *مشق بن رہے ہیں* ۔ *پڑھائی کا موجودہ طرز یادداشت کا امتحان بن چکا، کاروباری اداروں کے لیے منافع بخش کاروبار بن چکا* ۔ اُن کے گاہک ہیں، ہمارے گھروں کے تو چراغ ہیں۔ *ایسے نفسیاتی حربوں سے اُنہیں مدہم نہ کریں، نہ بُجھنے دیں اور نہ اُس نہج پر جانے دیں کہ یہ دوسروں کو بُجھا دیں۔* اعتدال، ہوش، سوجھ بوجھ لازم۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va7RgT3L2ATxbLkIGb07 ➖♻️➖ ▪️ *بچوں کی اچھی تربیت کیلئے اس پیغام کو کاپی پیسٹ کی بجائے فارورڈ کریں تاکہ خیر* کے *کام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوسکیی* *▪️واٹس ایپ چینل کھولنے کے بعد فالو Follow کو ضرور کلک کریں* ➖♻️➖
👍 ❤️ 6

Comments