
Madani News
February 12, 2025 at 10:00 AM
آج کی مدنی خبریں
12 فروری، بروز بدھ
اہم خبروں کی جھلکیاں
📰 کراچی : کیامسجد میں کنگا کرناجائز ہے؟،امیراہلسنت سے اسلامی بھائی کا سوال،مسجد میں کنگا کرنا مطلقاً گناہ نہیں،لیکن احتیاط ہونہیں پاتی ،امیراہلسنت کے ملفوظات
📰 سری لنکا : کولمبو میں دعوت اسلامی کےتحت اجتماع کاانعقاد،رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نےبیان کیا،درس نظامی و حفظ وناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کی دستاربندی سمیت اسناد بھی دی گئیں
📰 ملائیشیا : چراس کوالالمپورمیں دعوت اسلامی کےتحت بنگلہ دیشی کمیونٹی میں نیکی کی دعوت,بزنس کمیونٹی ومختلف شعبہ جات کے عاشقان رسول کی شرکت،حاجی محمد ایاز عطاری کا بیان,دینی کاموں کی ترغیب دلائی
📰 بنگلہ دیش : منت علی شاہ جامع مسجد نارائن گنج بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کے تحت سیشن کاانعقاد،رکن شوریٰ نے بیان کیا،عبدالمبین عطاری نے دینی کاموں کو بڑھانے اور بہتری لانے سمیت مختلف امور پرراہنمائی کی
📰 لاہور : رکن شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی نے لاہور پنجاب میں قائم ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا،یونیورسٹی عہدیداران نے وزٹ کروایااور وہاں ہونیوالی ایکٹویٹیز کے حوالے سے آگاہی دی
📰 ملتان : مدرستہ المدینہ گرلز کی ایک اور برانچ کا آغاز کر دیا گیا ہے،رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی و دیگر نے وزٹ کیا اور دعا کی
📰 فیضان مدینہ کھاریاں پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت تین دن کے رہائشی معلم کورس کا انعقاد،پنجاب، کشمیراور خیبرپختونخوا کے شعبہ مدنی کورسز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،اسلامی بھائیوں کی "ایک معلم کو کیسا ہوناچاہئے "کے حوالے سے رہنمائی کی گئی
📰 کنزالمدارس بورڈ کے تحت درس نظامی کرنیوالے طلبا کرام کے سالانہ امتحانات سال 2025ء کا اختتام ہوگیا،تخصص فی الفقہ والاقتصاد الاسلامی کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،اگلے سال مزید جدید ٹولز کا استعمال کر کے امتحانات کا انعقاد کریں گے،حاجی جنید عطاری مدنی
📰 کراچی : کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نوجوانوں کے ساتھ ضعیف العمرافراد بھی شریک،دعوت اسلامی کے ماحول کی برکت سے درس نظامی کرنے کا شوق پیدا ہوا، بزرگوں کااظہار خیال
📰 کراچی : کنزالمدارس بورڈ کے امتحانات میں بڑے اسلامی بھائیوں کی طرح کم عمر طلبا کرام نے بھی حصہ لیا،کسی بچے نے والدین کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا تو کسی نے دوست کو دیکھ کرعالم دین بننے کی نیت کا اظہار کیا،درس نظامی کے امتحانات دینے والے بچوں پر دیکھیں محمد امجد قادری کی خصوصی رپورٹ
📰 لاڑکانہ سندھ : ایک ماہ کا مدنی قاعدہ کورسز اور 6 ماہ قرآن ٹیچنگ کورس کے نتائج پر اجتماع کا انعقا د,شعبہ کی پاکستان سطح کی ذمہ دارہ سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت،طالبا ت کو تحائف دیے گئے
📰 کراچی : بلوچستان سے کھوسہ قبائل کی سیاسی و سماجی شخصیت میر نثار خان کھوسہ کی عالمی مدنی مرکز میں حاضری،مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیااور وہاں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق آگاہی بھی دی گئی
📰 عاشقان رسول نے جامع مسجد حیات النبی اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں قافلے میں سفر کی سعادت پائی،سیالکو ٹ کی سبزی منڈی ٹاؤن میں بھی عاشقان رسول نے تین دن کے قافلے میں سفر کیا
📰 کراچی : شب برات رحمتوں و بخشش کی رات ہے اس رات اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے نوافل و دیگر عبادت کا اہتمام کریں،کچھ لوگ اس رات بھی فضولیات اور شیطانی کاموں میں گزار کر اللہ پاک کو ناراض کرتے ہیں،آتش بازی سے لطف اندوز ہونا کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا، مزید احوال دیکھیں گے محمد امجد قادری کی رپورٹ میں
📰 غزہ فلسطین میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی خیرخواہی امت میں پیش پیش رہتے ہوئے فلاحی خدمات،فلسطین کے مقامی عاشقان رسول میں دکھیاری امت کی غمخواری کے لئےمختلف ٹینکرز کے ذریعے پانی تقسیم مہم جاری
📰 دنیاکے مختلف ممالک میں امت کی خیرخواہی کے لئے دعوت اسلامی کا شعبہ روحانی علاج کوشاں،فیضان مدینہ تھیسالونیکی گریس میں شعبہ روحانی علاج کے تحت دعائے شفااجتماع،عاشقان رسول کی شرکت،صلوةالحاجات کی ادائیگی کے ساتھ مختلف مسائل کے حل کے لئے مفت تعویذات اور اوراد عطاریہ دیئے گئے
📰 موزمبیق : ماپوتومیں شعبہ مدنی کورسز کےتحت12 دینی کام کورس کا انعقاد،عاشقان رسول کی شرکت،مبلغین دعوت اسلامی نے شرکا کی دینی کاموں کے حوالے سے راہنمائی کی اور دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا،ماپوتو میں ہی جامعة المدینہ کے طلبائے کرام نے ایک دن راہ خدامیں گزاراتے ہوئے نیکی دعوت عام کی
📰 بنگلہ دیش : ڈھاکہ ،چٹاگانگ ،کوملااور نارائن گنج ودیگر مقامات پر نیکی کی دعوت،مبلغین دعوت اسلامی نے نیکیاں کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی
مدنی خبریں روزانہ دیکھیے رات 07:45 پر صرف مدنی چینل پر
ہمارا فیس بک پیج فالو کیجئے
https://www.facebook.com/MadaniNews
یوٹیوب چینل سب سکرائب کیجئے
https://www.youtube.com/@MadaniNews
دینی ایکٹویٹیز کی اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے:
news.dawateislami.net
❤️
2