
Madani News
February 13, 2025 at 08:05 AM
آج کی مدنی خبریں
13 فروری، بروز جمعرات
اہم خبروں کی جھلکیاں
📰 کراچی : شعبان شریف کی پندھوریں رات یعنی شبِ برأت۔۔ جہنم کے عذاب سے چھٹکارا پانے کی رات۔۔اس رات میں اللہ پاک اپنی خاص رحمتیں اور برکتیں نازِل اور مغفرت طلب کرنے والوں کی بخشش فرماتا ہے,شبِ برأت میں عبادات کرنا،قبرستان جانا سنّت ہے،اس حوالے سے دیکھیں گے ایک رپورٹ
📰 کراچی : میں 11سال کا ہوں، کیا مجھ پر نماز فرض ہے،مدنی منے کا امیراہلسنت سے سوال،بچہ جب سات سال کا ہوتو اس کا والد اس کو حکم کرے کہ نماز پڑھو،امیراہلسنت کے ملفوظات،12سے15سال کے درمیان لڑکا بالغ ہوتاہے،اس وقت نماز فرض ہے،امیراہلسنت
📰 کراچی : خلیفہ امیراہلسنت کی عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں عاشقان رسول سے ملاقات،مولانا حاجی عبیدرضاعطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
📰 لاہور : شخصیات کی رہائش گا ہ پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا،نگران شوریٰ نےآخرت کی تیاری اور دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دی
📰 گوجرہ : ایم سی ہائی اسکول گراؤنڈ میں عظیم الشان سنتوں بھرااجتماع ہوا،رکن شوریٰ ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے سنتوں بھر ابیان کیا،شرکا میں نیکی کی دعوت عام کر تے ہوئے انہیں نماز کی پابندی اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی
📰 سرلنکا : کولمبوکے مختلف مقامات پر اراکین شوریٰ کی بزنس کمیونٹی و مختلف شعبہ جات کے عاشقان رسول سے ملاقات،مولانا عبدالحبیب عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نےعالمی سطح پر جاری خدمات دعوت اسلامی سے متعلق بریفنگ دی
📰 سرلنکا : کولمبومیں دعوت اسلامی کےتحت سیشن ونیکی کی دعوت کے سلسلے، فیضان رمضان مسجد میں منعقدہ سیشن میں رکن شوریٰ نے شرکا کی دینی کاموں کےحوالےسے رہنمائی کی،مولانا عبدالحبیب عطاری نےعاشقان رسول کو قافلوں میں سفراورنیکی کی دعوت عام کرنے کاذہن دیا
📰 ملائیشیا : شاہ عالم سلنگور ملائیشیاءمیں بزنس کمیونٹی ومختلف شعبہ جات کے عاشقان رسول میں نیکی کی دعوت،رکن شوریٰ نے مختلف دکانوں اور کارخانوں میں ملاقاتوں کے دوران شرکا میں نیکی کی دعوت عام کی،حاجی محمد ایاز عطاری نے شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ دار شفیع عطاری کے بیٹے حمزہ عطاری کی عیادت کی
📰 شعبہ حج و عمرہ کے تحت فیضان مدینہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی اجتماعات منعقد کئے گئے،رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، مبلغین اور شعبہ کے اسلامی بھائیوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے
📰 عاشقان رسول نے جامع مسجد حیات النبی اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں قافلے میں سفر کی سعادت پائی،سیالکو ٹ کی سبزی منڈی ٹاؤن میں بھی عاشقان رسول نے تین دن کے قافلے میں سفر کیا
📰 بلوچستان : حب میں فیضان عشق رسول مسجد و مدرستہ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا،ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول کی شرکت، تعمیراتی کاموں کے لیے دعا بھی کی گئی
📰 میڈیا ڈیپارٹمنٹ نوابشاہ ڈویژن کے تحت بچھیری اور منھڑو میں قائم پریس کلب میں نیکی کی دعوت،کلب کے عہدیداران سمیت الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی شریک ہوئے،مبلغ دعوت اسلامی نے شعبان شریف میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا
📰 بلوچستان : بلوچستان خضدار کے عاشقان رسول کیلئے خوشخبری۔۔۔۔الحمدللہ فیضان قرآن مسجد کا افتتاح کردیا گیا،صوبائی نگران بلوچستان سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے
📰 لاڑکانہ سندھ : ایک ماہ کا مدنی قاعدہ کورسز اور 6 ماہ قرآن ٹیچنگ کورس کے نتائج پر اجتماع کا انعقاد،شعبہ کی پاکستان سطح کی ذمہ دار ہ سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ، طالبا ت کو تحائف دیے گئے
📰 بنگلہ دیش : عاشقان رسول کے لئے خوشخبری ، شعبہ مدرسة المدینہ کےتحت رام گنج لوکھی پور میں نئی برانچ کاافتتاح،افتتاح کے موقع پرمحفل کا انعقاد،مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقان رسول سمیت مبلغین کی بھی شرکت،سنتوں بھرے بیان سمیت دعا کا سلسلہ ہوا،ڈھاکہ میں ایف جی آر ایف کے تحت امدادی کاموں کا سلسلہ بھی ہوا
📰 دنیاکے مختلف ممالک میں امت کی خیرخواہی کے لئے دعوت اسلامی کا شعبہ روحانی علاج کوشاں،فیضان مدینہ تھیسالونیکی گریس میں شعبہ روحانی علاج کے تحت دعائے شفااجتماع ،عاشقان رسول کی شرکت،صلوةالحاجات کی ادائیگی کے ساتھ مختلف مسائل کے حل کے لئے مفت تعویذات اور اوراد عطاریہ دیئے گئے
📰 اسپین : بارسلونا سے ویلینسیا اور ساراغوسا سے لوگرنیو عاشقان رسول کا قافلوں میں سفر،دوران قافلہ عاشقان رسول کی سیکھنے سکھانے کےحلقوں میں بھی شرکت ،چوک درس ونیکی کی دعوت عام کی گئی
📰 دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی جانب سے فلاحی خدمات کاسلسلہ جاری،غزہ فلسطین میں خیرخواہی امت کرتے ہوئے مقامی عاشقان رسول کی دلجوئی کا سلسلہ ہوا، دکھیاری امت کی غمخواری کے لئےمختلف ٹینکرز کے ذریعے پینےکا صاف پانی تقسیم کیا گیا
مدنی خبریں روزانہ دیکھیے رات 07:45 پر صرف مدنی چینل پر
ہمارا فیس بک پیج فالو کیجئے
https://www.facebook.com/MadaniNews
یوٹیوب چینل سب سکرائب کیجئے
https://www.youtube.com/@MadaniNews
دینی ایکٹویٹیز کی اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے:
news.dawateislami.net
❤️
👍
2