
It's Our Basti Malook
February 6, 2025 at 05:47 PM
*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *06 فروری 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🔴 (1) پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات غیر منصفانہ، تکلیف دہ اور تشویشناک ہے: دفتر خارجہ
🔴 (2) جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
🔴 (3) غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بیدخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ
🔴 (4) پیکا ایکٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت اور صحافیوں کو ساتھ بٹھانے کا فیصلہ
🔴 (5) رمضان شوگر مل کرپشن کیس: وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی بریت درخواست منظور
🔴 (6) سندھ میں 14 فروری بروز جمعے کو شب برات کے موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
🔴 (7) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی
🔴 (8) جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان
🔴 (9) الیکشن کمیشن کی وجہ سے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، 8 فروری کو یوم سیاہ ہرصورت منائیں گے، شیخ وقاص
🔴 (10) حکومت پاکستان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان
🔴 (11) وزیر اعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد، خصوصی ملاقات
🔴 (12) کراچی؛ شیرشاہ میں پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے پر تین افراد گرفتار، تھانے منتقل
🔴 (13) جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی
🔴 (14) اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر فیصل چوہدری کی پولیس اہلکار سے تلخ کلامی، گالیاں بھی دیں
🔴 (15) وفاقی حکومت کو اعتماد میں لیکر جلد وفد افغانستان بھیجیں گے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
🔴 (16) پاکستان اور چین کے درمیان سیمنٹ، قابل تجدید توانائی اور کوئلے کی گیسی فکیشن سمیت اہم معاہدوں پر دستخط
🔴 (17) پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
🔴 (18) موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے کلائمیٹ کورٹ بنانے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ
🔴 (19) عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم
🔴 (20) گوادر میں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم، پیداوار بھی بڑھ گئی، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف
🔴 (21) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ کی منظوری دیدی
🔴 (22) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے ہوگئی
🔴 (23) سندھ میں سیاسی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے
🔴 (24) لاہور میں بیجنگ طرز پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص
🔴 (25) چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو شدید دھچکے، کپتان سمیت 4 اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
🔴 (26) کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، 3 شدید زخمی
🔴 (27) موریطانیہ، سینیگال، ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 139 پاکستانی بے دخل
🔴 (28) فیصل آباد: 13 سالہ کمسن لڑکے نے دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک بناتے ہوئے 8 سالہ بچے کو کچل دیا
🔴 (29) مظفر گڑھ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی
🔴 (30) بنگلہ دیش: حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر عوام کو اکسانے کے خلاف مشتعل ہجوم نے شیخ مجیب کا گھر جلا دیا
🔴 (31) خواجہ سرا اب خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہیں لیں گے: ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیے
🔴 (32) مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس پہنچا دی گئیں
🔴 (33) عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا دعویٰ
🔴 (34) کراچی میں ڈمپروں سے شہریوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھما، چند گھنٹوں میں مزید 5 جانیں لے لیں
🔴 (35) کراچی میں دندناتے غیر قانونی ڈمپرز کے خلاف کارروائی کا آغاز، گورنر اور صوبائی وزیر کی سخت ہدایات
🔴 (36) کوئٹہ: 90 افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، 5 افراد گرفتار
🔴 (37) پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
🔴 (38) نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار، 11 فروری کو افتتاحی تقریب ہوگی
🔴 (39) ڈپٹی کمشنر لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، عورت مارچ کی اجازت دے دی
🔴 (40) کراچی پولیس نے امریکی خاتون کا انٹرنیشنل لیول پر مذاق بنا دیا، جناح ہسپتال میں اونیجا کا ڈانس، ویڈیو وائرل کردی
🔴 (41) امریکن قونصلیٹ کا عملہ جناح اسپتال میں زیر علاج خاتون اونیجا سے ملنے پہنچ گیا
🔴 (42) گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، پتن کی رپورٹ میں انکشاف
🔴 (43) حکومت سندھ کا کراچی میں پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
🔴 (44) ماہ رمضان المبارک کی آمد، خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات ملتوی
🔴 (45) برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کا معاملہ، پی آئی اے حکام لندن پہنچ گئے
🔴 (46) لاہور کے تاریخی عجائب گھر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
👍
❤️
8