
It's Our Basti Malook
12.5K subscribers
About It's Our Basti Malook
یہ چینل بستی ملوک ، لاڑ ، قصبہ مڑل ، بلی والا ، و گردونواح کے تمام 76 سے زیادہ مواضعات کی حقائق پر مبنی خبر معلومات اور تفصیلات شئیر کرنے کے لیے بنا گیا ہے
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*تبدیلی مقام نماز جنازہ* ڈاکٹر محمد اویس منیر حسین سرجیکل ہسپتال بستی ملوک المعروف ڈاکٹر منیر ہسپتال کی بھابھی ، *ڈاکٹر آصف منیر کی زوجہ محترمہ ڈاکٹر ماروا آصف صاحب زادی جنرل ریٹائرڈ پاکستان آرمی *( ڈاکٹر ہیڈ آف گائنوکالوجسٹ آرمی ہسپتال سی ایم ایچ بہاولپور ، شاہدہ اسلام ہسپتال لودھراں) کا بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا ہے مرحومہ کا نماز جنازہ بعد نماز مغرب بوقت 07:30 بجے 84 موڑ قبرستان کے بجائے "عید گاہ بستی ملوک نزد تاجن شیر قبرستان بستی ملوک"* ادا کیا جائے گا. نماز جنازہ قاری منظور امام مسجد اللہ والی بستی ملوک پڑھائے گے۔ اہل علاقہ سے شرکت کی درخواست ہے۔ *انا للّٰہ وانا الیہ راجعون*

*پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا* 2 سے 5 جون کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ممکنہ بارشوں کی وجہ سے عید الاضحی کے ایام میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے


*اطلاع قل خوانی* ڈاکٹر محمد اویس منیر حسین سرجیکل ہسپتال بستی ملوک المعروف ڈاکٹر منیر ہسپتال کی بھابھی ، *ڈاکٹر آصف منیر کی زوجہ محترمہ ڈاکٹر ماروا آصف*( ڈاکٹر سی ایم ایچ بہاولپور ، شاہدہ اسلام لودھراں) جس کا بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا تھا مرحومہ کا قل خوانی کا ختم شریف آج بوقت 09:00 بجے دن بمقام حسین سرجیکل ہسپتال المعروف ڈاکٹر منیر ہسپتال بستی ملوک نزد عمل کالج بستی ملوک ادا کیا جائے گا۔ اہل علاقہ سے شرکت کی درخواست ہے۔

*اطلاع نماز جنازہ* ڈاکٹر محمد اویس منیر حسین سرجیکل ہسپتال بستی ملوک المعروف ڈاکٹر منیر ہسپتال کی بھابھی ، *ڈاکٹر آصف منیر کی زوجہ محترمہ ڈاکٹر ماروا آصف*( ڈاکٹر سی ایم ایچ بہاولپور ، شاہدہ اسلام لودھراں) کا بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا ہے مرحومہ کا نماز جنازہ بعد نماز مغرب بوقت 07:30 بجے بمقام 84 موڑ بستی ملوک قبرستان ادا کیا جائے گا۔ اہل علاقہ سے شرکت کی درخواست ہے۔ *انا للّٰہ وانا الیہ راجعون*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ سی سی ڈی اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا۔ معاشرے میں خوف و حراس پھیلانے اور اسلحہ کی نمائش کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی افسران کو اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروئی کا حکم دے دیاہے۔ سہیل ظفر چٹھہ افسران ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے 21 ہزارسے زائد سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔ سہیل ظفر چٹھہ اسلحہ کی نشاندہی کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد بھی لی جائے گی۔ سہیل ظفر چٹھہ شہری قانون پر عمل درآمد کریں اور اسلحہ کی نمائش سے اجتناب کریں۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ

لودھراں:قتل لودھراں:گیلے وال چک 50ایم دوکان کے باہر سوئے ہوا نوجوان قتل رمضان گاذر کو نامعلوم ملزمان نے چُھری کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا، پولیس لودھراں: نامعلوم ملزمان نے چھری سے گردن اور ٹانگ پر وار گیا،ذرائع لودھراں:تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی پولیس تھانہ گیلے وال مصروف تفتیش ہے،پولیس لودھراں:ڈیڈ باڈی کو 53 ایم ہسپتال منتقل کر دیا گیا

این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک موسم کا الرٹ جاری کر دیا: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان پوٹھوہار، جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور) میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختون خواہ کے شمالی اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، سکردو، ہنزہ اور آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اورمیرپور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب سمیت بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان عوام سے التماس ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران محتاط رہیں، کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔ تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

پنجاب حکومت نے عیدالاضحی کی 4 چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا پنجاب بھر میں عیدالاضحی کی چھٹیاں 6 جون سے 9 جون تک ہونگی، نوٹیفیکیشن