Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
February 13, 2025 at 07:40 AM
*مانسہرہ (-)گزشتہ روز فوت ہونے والے سب انسپکٹر جاوید خان کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے نواحی گاؤں میں ادا کر دی گئی* ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر شہید کے جسد خاکی کو مانسہرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بعد نماز جنازہ انکے جسد خاکی کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان ، ڈی ایس پی بالاکوٹ کیڈٹ محمد فاروق اور ڈی ایس پی پارس محمد خوشخال سمیت دیگرسینئیرپولیس افسران اوربڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت۔ سب انسپکٹر جاوید خان جو کہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کاغان تعینات تھے گزشتہ روز ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے مالک حقیقی سے جا ملے جنکی نماز جنازا پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاؤں میں ادا کرنے کے بعد انکے جسد خاکی کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
😢 1

Comments