Khyber Pakhtunkhwa Police WhatsApp Channel

Khyber Pakhtunkhwa Police

9.6K subscribers

About Khyber Pakhtunkhwa Police

Only Khyber Pakhtunkhwa Police updates

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
3/1/2025, 11:12:06 AM

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ یکم مارچ 2025* *رمضان المبارک 2025 سکیورٹی پلان تشکیل* پشاور( )پشاور پولیس نے رمضان المبارک کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، سکیورٹی پلان کے مطابق مساجد نماز تراویح، افتار کے وقت ، تجارتی مراکز، اشیاء خوردو نوش کے بازاروں ، گنجان آباد علاقوں سمیت اہم اور حساس مقامات پر ساڑے تین ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، اسی طرح شہر بھر میں پولیس گشت میں اضافہ کرتے ہوئے ضلع بھر میں سپیشل اضافی پولیس موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ای پی سیز (بکتر بند)، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس، اضافی سپیشل رائیڈرز سکواڈز بھی ہمہ وقت حساس مقامات پر گشت کریں گے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام ڈویژنز میں ہاٹس سپاٹس کی نشاندہی کرکے سپیشل ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی مزید سخت کردیا ہے پلان کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں پولیس کمانڈوز فرائض سرانجام دینے کیساتھ ساتھ نماز تراویح کے لئے بھی پولیس تعینات کرکے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے بازاروں اور رش والے علاقوں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ تمام اہم اور حساس مقامات، بازاروں اور شاہراہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے خریداروں اور تاجروں کی حفاظت کے پیش نظر گنجان آباد بازاروں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کیا جائے گا عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز یونٹس بھی موجود رہینگے اسی طرح شہر بھر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر کے شہر میں داخل ہونے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے

❤️ 2
Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
3/1/2025, 11:11:39 AM

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ یکم مارچ 2025* *(ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کامیاب کارروائی، گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام)* پشاور ( ) *ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان* کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ملاکنڈ کا رہائشی ہے جوکہ گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران رنگ روڈ گڑھی قمردین ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق *ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان* کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ گڑھی قمردین ناکہ بندی پر موجود تھے، کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر گاڑی کے خفیہ خانے کی تلاشی لینے پر تین عدد کلاشنکوف برآمد کرکے ملزم ندیم ولد ریدی گل سکنہ ملاکنڈ کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
3/1/2025, 11:11:55 AM
Post image
❤️ 1
Image
Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
3/1/2025, 10:49:28 AM
Post image
❤️ 1
Image
Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
3/1/2025, 10:49:10 AM

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ یکم مارج 2025* *(ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد کی انعام خان اے ایس آئی کے ہمراہ اہم کارروائی، مختلف علاقوں میں آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار، ایک کلو گرام کے قریب آئس برآمد)* پشاور( ) *ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد نے انچارج چوکی شاگئی انعام اللہ کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران اپنے مخصوص گاہکوں کو آئس سپلائی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سفید سنگ کا رہائشی ہے جوکہ مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام کے قریب آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق *ڈی ایس پی ریگی دوست محمد خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد نے انچارج چوکی شاگئی انعام اللہ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس اور چرس سپلائی کی کوشش ناکام بنادی، کاروائی کے دوران ملوث ملزم عمران ولد وارث کو گرفتارکر لیا، ملزم مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام کے قریب آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
3/1/2025, 9:00:36 AM

دہ روژی فضیلت

❤️ 10
Video
Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
2/28/2025, 1:32:18 PM
Video
Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
2/28/2025, 2:16:26 PM

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 28 فروری 2025* *(ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی تھانہ ناصر باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد)* پشاور () *ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد* کی سربراہی میں تھانہ ناصر باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی، ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان اور ایس ایچ اوز سمیت علاقہ عمائدین، علماء کرام، سفید ریشوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے ایس ایس پی آپریشنز کو علاقائی مسائل، سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے آگاہ کیا اور چند تجاویز پیش کی، ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری میں شریک ہونے اور امن و امان کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کر نے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مسائل سے جانکاری اور موقع پر ہی حل کرنے میں کھلی کچہریوں کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے کھلی کچہری کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے جس کی خاطر ڈویژنل سطح پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا، سود خوروں ، خطرناک نشہ آئس اور اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف پشاور پولیس نے مزید گھیرا تنگ کردیا ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام میں عوام کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے شرکاء سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور معاشرے کو منشیات، قبضہ مافیا، سود خوروں اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے میں اپنا قومی فریضہ ادا کرنے پر زور دیا، انہوں نے شرکاء پر واضح کیا کہ عوامی مسائل کا فوری حل پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پشاور پولیس کا ضلع بھر میں خطرناک نشہ آئس سمیت دیگر منشیات کی روک تھام اور اسلحہ نمائش، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے مہم کو کامیاب بنانے میں پولیس کیساتھ تعاون کی ضرورت ہے *ایس ایس پی آپریشن* نے کھلی کچہری میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں اور لیزان کمیٹیوں کی تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے اجتماعی مسائل سے آگاہی اور ان کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے جانکاری اور موقع پر ہی حل کرنے میں کھلی کچہریوں کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے پرامن معاشرے میں عوام کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کی نشاندہی کرنے کی بھی اپیل کی ،کھلی کچہری میں شامل افراد نے معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا

Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
2/28/2025, 1:31:50 PM

*اسلحہ کلچر کی بیخ کنی اور موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔۔۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد* ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ *شفیع اللہ گنڈا پور* کی خصوصی ہدایات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں *ایس پی سٹی ریشم جہانگیر* اور *ڈی ایس پی سٹی جاوید خان* کی زیر نگرانی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، کیو آر ایف ٹیم اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں لیاقت ولد جہانزیب سکنہ پھلڑہ سے 3 کلو گرام چرس اور ایک عدد پسٹل، ابراہیم ولد نیاز سکنہ پڑھنہ سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 17 عدد کارتوس، رضوان ولد اورنگزیب سکنہ دیبگراں سے 2 کلو 200 گرام چرس اور ایک عدد پسٹل، علی ولد اورنگزیب سکنہ دیبگراں سے 2 کلو 800 گرام چرس اور ایک عدد رپیٹر، پرویز ولد اورنگزیب سکنہ ڈب حال دیبگراں سے ایک عدد رپیٹر برآمد ہوا جبکہ ارشد ولد جہانزیب سکنہ دیبگراں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ *شفیع اللہ گنڈا پور* نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع مانسہرہ میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ایسے عناصر یا تو اپنا دھندہ چھوڑ دیں یا پھر ضلع چھوڑ دیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ مانسہرہ پولیس عوام کے تعاون سے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ ضلع مانسہرہ کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔

❤️ 1
Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
2/28/2025, 2:16:47 PM
Post image
❤️ 1
Image
Link copied to clipboard!