Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
February 13, 2025 at 08:59 AM
*ڈی پی او مہمند اکرام اللہ (PSP) کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد،* ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللہ کی قیادت میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں پولیس کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات، اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ تمام افسران کی گزشتہ کارکردگی، درج مقدمات، اور زیر التوا کیسز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مخرر اور مدمخرر کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ضروری تبدیلیوں کی ہدایت دی، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، سود خوروں، اشتہاری ملزمان، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت دی گئی، چیک پوسٹس پر سیکیورٹی بڑھانے اور اسلحہ، ہیلمٹ،اسٹیل جیکٹ کی جانچ پڑتال کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی، میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او مہمند نے تمام افسران کو مذکورہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

Comments