Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
February 13, 2025 at 12:29 PM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 13 فروری 2025* *(تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی اہم کاروائی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار)* پشاور( ) *ایس پی سٹی خالد خان* کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر *ڈی ایس پی یکہ توت سرکل شیر افضل خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری وزیر باغ شہباز ٹاون کا رہائشی ہے جوکہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم ہے، جس کو گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات نے کوہاٹ روڈ نزد مرشد آباد میں گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم اشتہاری تھانہ آغا میر جانی شاہ، تھانہ رحمان بابا سمیت پشاور کے دیگر تھانوں کو بھی سنگین مقدمات میں مطلوب ہے، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق *ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان* کو اطلاع ملی کہ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود کوہاٹ روڈ نزد مرشد آباد میں موجود ہے، جس پر *ڈی ایس پی یکہ توت سرکل شیر افضل خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ خطرناک مجرم اشتہاری جواد عرف جوجو ولد منظور احمد سکنہ وزیر باغ کو گرفتار کرلیا، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،

Comments