Khyber Pakhtunkhwa Police
February 13, 2025 at 12:48 PM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 13 فروری 2025*
*(تھانہ ناصرباغ پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل، اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار)*
پشاور ( ) *ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی* کو ملنے والی اطلاع پر *ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ اسلام شاہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران قتل، اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری حمید اللہ یونیورسٹی ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، جس نے جائیداد کے تنازعہ پر گزشتہ ماہ 7 جنوری کو ناصرباغ روڈ پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس میں موجود مقتول عبداللہ لگ کر جاں بحق ہو گیا تھا، گزشتہ روز اطلاع ملنے پر مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری نے مقتول عبداللہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جبکہ دوران تفتیش واقعہ کو جائیداد اور لین دین کا شاخسانہ قرار دیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 جنوری کو مدعی سید محمد نے تھانہ ناصرباغ پولیس کو اپنے بھائی عبد اللہ کے قتل کی ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی
*ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی* نے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے *ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان*، ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ اسلام شاہ خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی
گزشتہ روز مجرم اشتہاری کی بابت اطلاع ملنے پر *ڈی ایس پی ریگی دوست محمد خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ اسلام شاہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری حمید اللہ ولد محمد نعمان سکنہ یونیورسٹی ٹاون کو گرفتار کرلیا، ملزم نے مقتول عبد اللہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جبکہ دوران تفتیش واقعہ کو جائیداد اور لین دین کا شاخسانہ قرار دیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،