Khyber Pakhtunkhwa Police
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 13, 2025 at 01:20 PM
                               
                            
                        
                            چارسدہ:پولیس لائن چارسدہ میں پولیس دربار کا انعقاد،ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر اور ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کا جوانوں سے خطاب،
چارسدہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی زیر صدارت پولیس لائن چارسدہ میں ایک پروقار پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس دربار کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، دربار میں ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان، سرکل ایس ڈی پی اوز، انویسٹی گیشن ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، سی آئی اوز، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے خطاب میں پولیس فورس کے کردار، پیشہ ورانہ مہارت اور جوانوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ایک منظم ادارہ اور ایک مضبوط خاندان کی مانند ہے، جہاں ہر اہلکار کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھاریں، عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، دیانتداری اور خلوص نیت سے ادا کریں۔ ڈی پی او چارسدہ نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن سجاد خان نے اپنے خطاب میں تفتیشی امور، جدید تفتیشی تکنیکوں اور پولیس کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، غیر جانبدارانہ تفتیش اور قانون کی بالادستی پولیس فورس کی پہچان ہونی چاہیے۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات میں میرٹ کو اولین ترجیح دیں، شفافیت کو یقینی بنائیں اور عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کامیابی عوام کے اعتماد سے جُڑی ہوئی ہے، اور اس اعتماد کو بحال رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
پولیس دربار کے اختتام پر پولیس جوانوں نے ڈی پی او چارسدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید جذبے اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں گے۔
پولیس دربار کے انعقاد کا مقصد پولیس فورس میں ہم آہنگی، پیشہ ورانہ بہتری اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھا، تاکہ چارسدہ پولیس مزید مستعدی اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت  دے سکے۔
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                    
                                        1