Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
February 13, 2025 at 02:22 PM
*شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے* *ضلع لکی مروت میں پولیو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہوکر کزشتہ شب جام شہادت نوش فرمانے والے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل امجد خان کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں پڑھنہ ضلع مانسہرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی* *مانسہرہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کیلئے دعا کی* اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر ایس ایس پی اوگی نزیر خان اورایس پی ایلیٹ تنویر خان سمیت کثیر تعداد میں سول و پولیس افسران اور علاقہ معززین و شہدا کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔شرکاءنے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل امجد خان نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس پاکستان کی بقاء و سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی شہیدنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دی محکمہ پولیس انکے خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments