Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
February 14, 2025 at 10:15 AM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 14فروری 2025* *(حیات آباد سرکل پولیس کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی، گھر کا صفایا کرنے میں ملوث چور گینگ گرفتار، چوری شدہ مال مسروقہ 23 تولہ سونا اور آرٹیفشل جیولری بھی برآمد)* پشاور( ) گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی طلائی زیورات چوری کی واردات کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے *ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* کی ہدایات پر *ڈی ایس پی حیات آباد سرکل محمد اشفاق خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان نے لیڈیز پولیس اور تفتیشی افسران کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران گھر سے چوری میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، چوری کی واردات میں گھر کی ملازمہ ملوث نکلی، جس نے والدین کے ساتھ مل کر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے قیمتی طلائی زیورات چوری کئے، گرفتار ملزمان ہمسایہ ملک افغانستان کے رہائشی ہیں، جس میں گھر کی ملازمہ نے دوران تفتیش اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی نشاندہی کی، جن کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا، کاروائی کے دوران مال مسروقہ 23 تولہ سونا اور آرٹیفشل جیولری بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان میں خواتین کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق مدعی عباس نے تھانہ تاتارا پولیس کو گھر واقعہ فیز 2 سے قیمتی طلائی زیورات کی چوری کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کردی گئی، افسران بالا نے گھر سے قیمتی طلائی زیورات کی چوری کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے *ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* کی سربراہی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے *ڈی ایس پی حیات آباد سرکل محمد اشفاق خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد ، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، خصوصی ٹیم نے اہم شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جامع تفتیش کے دوران گھر کے ملازمین کو بھی شامل تفتیش کیا، جس میں لیڈیز پولیس کے ہمراہ گھر کی ملازمہ مسماۃ (گ) دختر عثمان عرف شفیق کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جبکہ دوران تفتیش اپنے والدین عثمان عرف شفیق ولد خالی خان اور مسماۃ (گ) زوجہ عثمان کی بھی نشاندہی کی، جس پر پولیس ٹیم نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مال مسروقہ 23 تولہ سونا اور آرٹیفشل جیولری بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان میں خواتین کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

Comments