
Khyber Pakhtunkhwa Police
February 14, 2025 at 11:33 AM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 14فروری 2025*
*(ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اعجاز خان کی دو مختلف کارروائیاں، موٹرسائیکل پر اندرون شہر مختلف علاقوں کو آئس اور دیگر منشیات فروش سمیت مسلح ملزم بھی گرفتار)*
پشاور ( ) *ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان* کی ہدایات پر اندرون شہر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،جس پر *ڈی ایس پی یکہ توت سرکل شیر افضل خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اعجاز خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اندرون شہر مختلف علاقوں کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش کو گرفتار کے کیساتھ ساتھ مسلح ملزم کو بھی کرلیا، کاروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 2400 گرام چرس، چار سو گرام آئس، ایک عدد رائفل، متعدد کارتوس اور منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،
تفصیلات کے مطابق *ڈی ایس پی یکہ توت سرکل شیر افضل خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اعجاز خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ علاقہ یکہ توت میں ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر اس کے پاس بیگ کی تلاشی لینے پر 2400 گرام چرس اور چار سو گرام آئس برآمد کرکے ملزم محمد ایوب عرف بابو ولد محمد یعقوب سکنہ ہشتنگری کو گرفتار کرلیا، جبکہ منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،
اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران مسلح شخص کے قبضے سے ایک عدد رائفل اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،