Haripur Police

Haripur Police

24.8K subscribers

Verified Channel
Haripur Police
Haripur Police
January 23, 2025 at 08:14 AM
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد تنویر اور ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے تھانہ حطار میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اہم امور اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئ۔ ڈی ایس پی خانپور نےممبران کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقے کو امن کا گوارہ بناسکتے ہیں۔ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پبلک لیزان کمیٹیاں عوام اور اداروں کے درمیان اہم رول ادا کررہی ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر لیزان کمیٹی کے ممبران نے پولیس کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
❤️ 👍 13

Comments