
Haripur Police
January 28, 2025 at 04:14 PM
تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ، جی ٹی روڈ ارسلان میڈیکل سٹور پر اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار ، قبضہ سے چھینی گئی رقم مبلغ 55 ہزار300 روپے ، 02 موبائل فونز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والاکیری ڈبہ اور اسلحہ برآمد ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ ارسلان میڈیکل سٹور پر مورخہ 20.01.2025 کو رات کے وقت اسلحہ کی نوک پر رقم ،موبائل فونز چھیننے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نےہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 3 رکنی گروہ کے ملزمان حمزہ خان ولد خان افسر ، فضیل خان ولد زرین خان اور فہد شاہ ولد زاہد حسین شاہ سکنان رجوعیہ حویلیاں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم مبلغ 55 ہزار300 روپے ، 02 موبائل فونز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والاکیری ڈبہ اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ملزمان نے ہری پور کے مختلف مقامات پر بھی ڈکیتی کا انکشاف کیا ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔
❤️
👍
😂
😢
😮
21