
Haripur Police
February 1, 2025 at 05:57 PM
تھانہ سرائے صالح چوکی شاہ مقصور پولیس کی کاروائی ، مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی میں ملوث ملزمان گرفتار ۔داؤ پر لگی رقم مبلغ 7 ہزار 900 روپے اور 2 مرغ برآمد ،مقدمہ درج
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
انچارج چوکی شاہ مقصود چودھری اعجاز نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی نزد ریلوئے پٹڑی کھولیاں بالا کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء میں ملوث محمد بنارس ولد روڑا سکنہ میرا گجرات حویلیاں ، حنزظلہ ولد سعید احمد سکنہ حویلیاں ، استم ولد سلطان سکنہ سریلہ حویلیاں اور عثمان ولد صداقت سکنہ ڈیپو حویلیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 7 ہزار 900 روپے اور 2 مرغ برآمد کرلیے ۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے کاروائیاں جار ی ہیں ۔ملزمان کے خلاف 5GO کے تحٹ مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔
👍
😂
😮
❤️
✌
22