
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
February 13, 2025 at 03:18 PM
*’’پندرہ شعبان کی رات، آسمانِ دنیا پر نزولِ الہی؟؟؟‘‘*
بعض روایات کی بنا پر لوگوں میں یہ بھی معروف ہے کہ پندرہ شعبان کی رات اللہ تعالی آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں، حالانکہ یہ فضیلت اس رات کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ اہلُ السنہ کا اجماعی و متواتر عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی ہر رات آسمانِ دنیا پر اپنے شایانِ شان نزول فرماتے ہیں، جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہمارے رب تعالی ہر رات کو اس وقت آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں کہ جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ اور پکارتے ہیں کہ کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں؟‘‘
(صحیح بخاری : ١١٤٥، صحیح مسلم : ٧٥٨)
⇚ ابو عبد اللہ محمد بن سلام البخاری بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ (١٨١هـ) سے نصف شعبان کی رات اللہ تعالی کے نزول کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا : ’’اے ناتواں! اللہ تعالی تو ہر رات ہی نزول فرماتے ہیں۔‘‘
(عقيدة السلف وأصحاب الحديث للصابوني، صـ : ١٩٥ وفى سنده مجهولان ومعناه صحيح)
⇚ امام ابو جعفر عقیلی رحمہ اللہ (٣٢٢هـ) فرماتے ہیں :
’’(خاص) پندرہ شعبان کی رات میں اللہ تعالی کے نزول کے متعلق مروی روایات کمزور ہیں، اور ہر رات نزول کے حوالے سے احادیث صحیح و ثابت ہیں اور پندرہ شعبان بھی ان میں شامل ہے۔‘‘ (الضعفاء : ٣/ ٢٩)
... حافظ محمد طاھر
❤️
👍
♥️
❤🩹
14