Babar Saleem Swati

Babar Saleem Swati

16.5K subscribers

Verified Channel
Babar Saleem Swati
Babar Saleem Swati
January 30, 2025 at 02:03 PM
https://www.facebook.com/share/p/19uXF7Xmjj/?mibextid=wwXIfr خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی سے "ایڈوکیسی فار سسٹین ایبل پالیسی اینڈ امپلیمنٹیشن ریفارمز – خیبرپختونخوا" (Aspire-KP) کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت سابق بیوروکریٹ شہزاد ارباب کر رہے تھے۔ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، سیکرٹری اسمبلی کفایت اللہ آفریدی اور اسپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی شریک تھے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد "کم از کم مالیاتی ایجنڈا" کے اجرا پر مشاورت تھا، جس کا مقصد خیبرپختونخوا کے زیر التواء مالی معاملات اور مالیاتی حقوق کو وفاق کے ساتھ مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ اتفاق رائے ہوا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اور Aspire-KP کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے تحت Aspire-KP تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی سیاسی اور قانونی بنیاد مہیا کرے گی تاکہ صوبے کے مالی حقوق کا بھرپور دفاع کیا جا سکے۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پالیسی سازی میں تھنک ٹینکس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ Aspire-KP جیسے غیر جانبدار تحقیقی ادارے تکنیکی معاونت فراہم کر کے پالیسی سازی میں بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ سابق چیف سیکرٹری شہزاد بنگش نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی میزبانی میں ایک گول میز کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی مل بیٹھ کر صوبے کے مالی حقوق پر مشترکہ موقف اختیار کریں گے اور وفاق کے ساتھ مؤثر مکالمہ کریں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا کے مالی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوشش کریں، کیونکہ عوامی مفاد سب سے مقدم اور خیبرپختونخوا ہم سب کا گھر ہے۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے شہزاد ارباب کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ #speakerkpassembly #babarsaleemswati #kpassemblyupdates
❤️ 👍 7

Comments