سـبـق آمـوز واقـعـات 📚
January 28, 2025 at 05:13 PM
*عبرت آمــــــــــوز واقعہ __!!*
ایران کا ایک بڑا شاعر ایک دفعہ دہلی آیا، تو سارے لوگ اس کی طرف دوڑ پڑے، کیوں کہ اس نے ایک نعت لکھی تھی جس کا مضمون بڑا پیارا تھا، اس مضمون سے پتا لگتا تھا کہ اس سے بڑھ کر کوئی عاشقِ رسول ﷺ شاید دنیا میں نہ ہو، اس کی نعت سن کر ایک ﷲ والے بھی اس کے پاس پہنچ گئے، انہوں نے دیکھا کہ وہ شاعر ایک حجام کے پاس بیٹھ کر داڑھی مُنڈا رہا ہے، عشق کا مدار زبان پر نہیں بلکہ عمل پر ہے، تو انہوں نے پوچھا کہ آغا ریش می تراشی؟ اے آغا ! یہ کیا کر رہے ہو؟ آپ نے اتنی عمدہ نعت پڑھی اور اب داڑھی منڈارہے ہو؟ تو وہ بوکھلا کر شاعرانہ انداز میں جواب دینے لگا کہ ریش می تراشم ولے دل کسِ را نمی تراشم میں داڑھی چھیل رہا ہوں، لیکن کسی کا دل تو نہیں چھیل رہا ہوں، تو اس ﷲ والے نے جواب دیا کہ بلے دلِ رسول ﷲ می تراشی اے شخص ! تو ﷲ کے رسول ﷺ کا دل چھیل رہا ہے، اس لیے دوستو ! نبی کے عاشقو ! اور میدان محشر میں نبی کی شفاعت کی امید رکھنے والو ! زندگی میں آپ ﷺ نے داڑھی منڈی ہوئی صورتوں سے نفرت کے ساتھ چہرہ پھیرا ہے اور جس حالت میں موت آئے گی اسی حالت میں اس کو اٹھایا جائے گا، لہٰذا ﷲ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہنا کہ یا ﷲ! اس وقت تک ہمیں موت نہ دینا جب تک کہ اپنے نبی کریم ﷺ کی مبارک شکل نہ عطا فرما دیں، تاکہ قیامت کے دن میدان حشر میں ہم یہ شعر پڑھ سکیں ؎
ترے محبوب کی یا رب شباہت لے کے آیا ہوں
حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں
حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس حالت میں آدمی مرتا ہے اسی حالت میں اس کا حشر ہوگا، اگر کل میدان محشر میں نبی کریم ﷺ نے ہم سے پوچھا کہ سکھوں نے تو اپنے گرو نانک کی محبت میں داڑھیاں رکھیں، مگر میری محبت میں تمہیں شرم نہ آئی اور میری شکل و صورت میں تمہیں کیا خرابی نظر آئی کہ تم نے داڑھی نہیں رکھی؟ تو کیا جواب دو گے؟ اگر ﷲ تعالیٰ کو داڑھی پسند نہ ہوتی تو اپنے نبیوں کو داڑھی نہ رکھنے دیتے، ﷲ کے جتنے محبوب بندے گزرے ہیں ان سب نے داڑھی رکھی تھی۔
*[مزید ایسی تحریروں کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں]*
https://chat.whatsapp.com/LfZ1KYunlSD5M4QyvuC8Tg
❤️
👍
😢
♥️
💫
💯
😊
🤲
🫀
102