
سـبـق آمـوز واقـعـات 📚
January 30, 2025 at 04:36 PM
رسولِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےارشاد فرمایا: ---------- جب تجھ میں حیا نہ رہے تو جو چاہے کرو۔ (بخاری،ج 2،ص470، حدیث:3484)
معلوم ہوا -----------کہ کسی بھی بُرے کام سے رکنے کا ایک سبب شرم و حیا بھی ہے -------- مگر افسوس
جب بڑوں کی عقل پر پردہ پڑ جائے --------- تو چھوٹوں سے کسی قسم کی امید نہ رکھی جائے ------------
نکاح جیسے مقدس فریضہ میں --------------- بے حیائی پر مبنی گندی بھونڈی انٹری------ کی رسم رواج پاچکی ہے------------ ہزاروں روپیہ اس رسم -------- پر خرچ کیا جاتا یے
نوجوان تو پہلے ہی --------- شادی کی خوشی میں جوش میں آکر --------- ہوش گنوا بیٹھا ہے
مزید ---------- بڑوں نے بھی آنکھیں بند کرلی ہیں
مسنون نکاح--------- کے بعد جو کام بند کمرے میں ہونا چاہیے تھا
وہ ہال کی لائٹ بجھا کر --------- فقط دلہن دولہا کو فوکس کرکے---------- پورے ہال کو دکھایا جا رہا ہے
کبھی دولہا دلہن کو---------- باہوں میں لے رہا ہے
کبھی ہاتھ-------- چوم رہا ہے
کبھی گلے لگا -------- رہا ہے
کبھی پیچھے سے ---------- کمر پر ہاتھ ڈالے فوٹو کھینچوا رہا ہے --------
گانوں کی دھن پر ----------- بد مست ہوا جا رہا ہے
دلہن دولہا پر ---------- گری گری جا رہی ہے
یہی مناظر کنواری بہن --------- بھی دیکھ رہی ہے
طلاق یافتہ --------- عورت بھی دیکھ رہی ہے
جس بڑی بہن -------- کا رشتہ اب تک نہ ہو سکا وہ بھی دیکھ رہی ہے
بھابی -------- بھی دیکھ رہی ہے
بھائی جو رشتے کا منتظر ہے -------- وہ بھی دیکھ رہا ہے
بوڑھی ماں --------- بھی دیکھ رہی ہے
باپ بھی آنکھیں پھاڑے --------- سب دیکھ رہاہے
کزن دوست رشتے دار --------- اس بے حیائی پر تالیاں اور سیٹی بجا کر دادو تحسین دے رہے ہیں ----------
کسی کو شرم و حیا-------- چھو کر بھی نہیں گزر رہی ------
کبھی غور کیا آپ نے ؟
جن نوجوان بچو بچیوں --------- کی شادی نہیں ہوئی ان پر ایسے مناظر -------- دیکھ کر کیا گزرتی ہوگی ؟
کیسے کیسے وسوسے --------- آتے ہونگے ؟
پھر زنا کی وارداتیں ---------- بچے محفوظ نا بڑے محفوظ !
کون ان سب -------- کا زمہ دار ہے ؟؟؟؟؟
اللّٰہ کے لئے ہوش کے ناخن لیجیے --------- اس معاشرے کو مزید بگاڑ سے بچائیے -------------
ان فضول رسم و رواج سے -------- خود کو بچائیے
ورنہ اس کے نتائج بھیانک ہی بھیانک ہیں ------------- دنیا کی زلت الگ آخرت کا حساب الگ یے--------
حقیقت خرافات میں کھو گئ
یہ امت رسومات میں کھو گئ
✍️سہیل احمد مدنی
*[مزید ایسی تحریروں کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں]*
https://chat.whatsapp.com/FQZYZAutsQdCbs6mSYNNnN
😢
👍
❤️
🙏
💯
💔
😊
😤
😭
🤲
62