
سـبـق آمـوز واقـعـات 📚
February 3, 2025 at 04:20 PM
*ایک انتہائی سبق آموز کہانی....!* ✍🏻
مشہور زمانہ شیخ چلی " ایک دفعہ مزدوری کی غرض سے بازار میں جارھے تھے ۔ ایک شخص نے تیل کا گڑھا گھر تک پہچانے کے عوض مزدوری کا کہا شیخ چلی نے ہامی بھری اور اس شخص کا سامان اپنے سر پر لادا اور روانہ ہوئے ۔۔
راستہ میں سوچتے رہے جب یہ شخص اجرت دیگا تو اس کی میں مرغی کے انڈے لونگا پھر اس کے بچے ہونگے ، پھر بچے بڑھے ہونگے اور میں ان کو بازار میں بیچ کر مرغا اور مرغیاں لونگا پھر اس کے بچے ہونگے پھر ان سب کو بازار میں بیچ کر بھیڑ بکریاں لونگا پھر اس کے بچے ہونگے اس طرح میرے پاس بھیڑ بکریوں کا ایک ریورڑ جمع ہوجائےگا پھر میں اس کے ساتھ گائے بھینس کا کاروبار شروع کرونگا پھر اس کی نگرانی کے لیے نوکر چاکر رکھونگا خرید وفروخت ہوگی میرا کاروبار جب کافی پھیل جائے گا تو کافی پیسہ جمع ہوگا پھر میں اپنا ایک عالیشان گھر بناونگا پھر شادی کرونگا پھر میرے بچے ہونگے ۔۔ پھر میرے بچوں کے بچے ہونگے پھر ایک دن میرا نواسہ مجھ سے پیسہ مانگنے آئے گا تو میں اسے ایک لات مارونگا کہ جاؤ یہاں سے ۔۔
کہانی ختم ۔۔۔" جیسے ہی اس نے اپنا ایک ٹانگ اٹھایا یہ تو پہلے ہی خیالی دنیا میں تھا تیل کا گڑھا زمین پر گرا اور سارا تیل ضائع ہوگیا ۔۔ اب تیل کا مالک شیچ چلی پر غصہ ہوا اور کہا تونے تو مجھے برباد کردیا میرا نقصان کرکے۔
شیخ چلی نے کہا " برباد تو میں ہوا ہوں میرا تو پورا کاروبار اور نسل برباد ہوگیا ۔۔
یہ کہانی ہمیں ایک گہرا سبق دیتی ہے ۔۔کہ خیالی دنیا سے باہر آئے اور حقیقت کا سامنا کریں ۔ عملی دنیا پر یقین رکھیں اپنے چیلنج پر فوکس رکھیں ۔۔ جب تک آپ عملی دنیا پر یقین نہیں کرتے آپ کے خواب اور خیالات آپ کی سوچ آپ کو کوئ فایدہ نہیں دے دسکتی اگر آپ نے زندگی کے اس میدان میں کامیاب ہونا ہے تو عمل کریں اپنی سوچ کو عملی جامہ پہنائینگے تو ہی اپ زندگی کے اس میدان میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔۔
کچھ لوگوں کے خواب وخیال شیخ چلی جیسے ہوتے ہیں ۔ ایک خوبصورت دنیا کا خواب جس کے لئے وہ محنت نہیں کرنا چاہتے ۔ لیکن جیسے ہی وہ خوابوں کی زندگی سے حقیقت کی دنیا میں اتے ہیں تو ان کا خواب ایک ٹوٹے بلب جیسا ہوتا ہے ۔
یاد رکھیں "
کامیابی کسی خوش قسمتی کا نام نہیں ہے۔
کامیابی کسی اتفاق کا نام نہیں ہے ۔
کامیابی کسی خواہش کا نام نہیں ہے ۔
کامیابی کسی شارٹ کٹ کا نام نہیں ۔۔
بلکہ کامیابی کچھ اصولوں اور کچھ رویوں کو اختیار کرنے سے ملتی ہے کامیابی کا پہلا اصول اپنے اہداف کی طرف بڑھنا مشکالات کا سامنا کرنا مسلسل محنت اور عملی اقدام کا نتیجہ کامیابی ہے ۔جو لوگ محنت اور حقیقت پسندانہ طریقوں پر عمل کرتے ہے وہی لوگ اپنے خوابوں اور خیالوں کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں ۔
*[مزید ایسی تحریروں کے لیے ہمارا گروپ جوائن کریں]*
https://chat.whatsapp.com/FQZYZAutsQdCbs6mSYNNnN
❤️
👍
💯
🫀
♥️
💫
30