🌹عشقِ مصطفٰیﷺ🌹
January 27, 2025 at 01:37 PM
🏵 شب معراج کے خاص اعمال و عبادات 🏵
1- رسول اكرم صلى الله تعالى عليه وسلم کا ارشاد هے کہ جو شخص اس رات(یعنی رجب کی ستائیسویں رات)میں عبادت کرےگا
اسکو ایک سو (100) برس(سال) کی عبادت کا ثواب ملےگا
(احیاءالعلوم)
2- روایت هے کہ اس رات میں جوشخص ایک سلام سےباره(12)رکعت نفل پڑهے
پهر ایک سو مرتبہ
سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر
اور
ایک سو مر تبہ
استغفر الله ربى من كل ذنب و اتوب اليه
اور ایک سو مرتبہ درودشریف پڑهےپهر دعا مانگےاورصبح کو روزه رکهےتو یقینا اللہ تعالی اسکی دعا قبول فرمائےگا بشرطیکہ گناه کی دعا نہ کرے
(احیاءالعلوم)
3- ستائیس رجب کا دن بهی بڑا عظیم الشان دن هےاسی دن پہلی مرتبہ حضرت جبریل علیہ السلام وحی لیکر بارگاه نبوت میں حاضر هوئے
روایت هے کہ جوشخص 27 رجب کو روزه رکهےگا اسکو ساٹهہ مہینوں کےروزوں کا ثواب ملےگا
(احیاءالعلوم)
🗃 موسم رحمت صفحہ/29/30 📚
1⃣ ماه رجب کی ستائیسویں رات کو باره رکعت نماز
تین سلام سےپڑهے
پہلی چار رکعت میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہء قدر(انا انزلناه فی لیلة القدر)پوری سورة تین تین مرتبہ هر رکعت میں پڑهے بعد سلام کےستر(70)مرتبہ بیٹهکر
یہ پڑهے
لا اله الا الله المك الحق المبين
دوسری چار رکعت میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہء نصر(اذا جاء نصراللہ)پوری سورة تین تین مرتبہ هر رکعت میں پڑهے
بعد سلام کےبیٹهکر ستر(70)مرتبہ
یہ پڑهے
لا اله الا الله الملك الحق المبين
تیسری چار رکعت میں بعد سورہء فاتحہ سورہءاخلاص(قل هو اللہ احد)پوری سورة هر رکعت میں پڑهے
بعد سلام کےبیٹهکر ستر(70)مرتبہ سورہء الم نشرح پڑهے
پهر بارگاه خداوندقدوس میں دعا مانگےانشاءاللہ جو جائز حاجت هوگی وه اللہ تعالی پوری فرمائےگا
2⃣ ماه رجب کی ستائیسویں رات کو بیس رکعت نماز دس سلام سےپڑهےهر رکعت میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہءاخلاص ایک ایک بار پڑهے
انشاءاللہ جو کوئی یہ نماز پڑهےتو اللہ تعالی اسکی جان ومال کی حفاظت فرمائےگا
3⃣ ستائیسویں رات کو چار رکعت نماز دو سلام سےپڑهےهر رکعت میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہءاخلاص ستائیس ستائیس مرتبہ پڑهےبعد سلام کےستر(70)مرتبہ درودپاک پڑهےاوراپنےگناهوں کی مغفرت طلب کرےانشاءاللہ تعالی پروردگارعالم اپنی رحمت کاملہ سےاسکےگناه معاف فرماکر اسکی مغفرت فرمائےگا
4⃣ ماه رجب کی ستائیس تاریخ کو بعد نماز ظہر چار رکعت نماز ایک سلام سےپڑهے پہلی رکعت میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہءقدر تین مرتبہ
دوسری میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہءاخلاص تین مرتبہ
تیسری میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہء فلق تین مرتبہ(قل اعوذ برب الفلق)
چوتهی میں سورہءفاتحہ کےبعد سورہءناس(قل اعوذ برب الناس)تین مرتبہ پڑهے
بعد سلام کےدرودپاک ایک سو مرتبہ پڑھے
❤️
☹️
♥️
💟
🫀
15