احکامِ شریعت (ٹارگٹ 1 لاکھ سوالات و جوابات ان شاء اللہ)
احکامِ شریعت (ٹارگٹ 1 لاکھ سوالات و جوابات ان شاء اللہ)
February 9, 2025 at 06:55 AM
کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ کیا لڑکی اپنےسسرکاہاتھ چوم سکتی ہے؟ الجواب بعون الملک الوھاب لڑکی کواپنےسسرکا ہاتھ نہیں چومناچاہئے،کیونکہ بعض صورتوں میں حرمتِ مصاہرت تک بات بھی جاسکتی ہے،لہذا بہوکو یہی حکم ہوگاکہ سسرکےہاتھ نہ چومے،تاکہ دیگرمفاسد،مثلاحرمتِ مصاہرت والامسئلہ پیدا نہ ہواورفتنےکابھی امکان نہ رہے۔نیزیہ بھی یاد رہےکہ اگرسسرجوان ہو،تو بہو کوسسرسےپردہ کرنا مناسب ہےاورجہاں فتنےکاخوف ہو،وہاں پردہ کرناواجب ہے۔ سسراوربہوکےپردےکےمتعلق فتاوی رضویہ میں ہے:"اسی واسطے علماءنےلکھاہےکہ جوان ساس کو داماد سےپردہ مناسب ہے۔یہی حکم خسراوربہوکاہے۔اورجہاں معاذاللہ فتنہ ہو پردہ واجب ہوجائےگا۔"(فتاوی رضویہ،جلد 22،صفحہ 240،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن،لاہور) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کسی بھی شرعی مسئلے پر تحریری فتویٰ حاصل کرنے کے لیے دارالافتاء افکارِ رضا کے اس وٹس اپ نمبر پر اپنا شرعی مسئلہ لکھ کر بھیجیں۔ +923169168614 فیس بک اکاؤنٹ https://www.facebook.com/SyedKamran786 ٹیلی گرام اکاؤنٹ https://t.me/FiqhiMasail2526 وٹس اپ چینل لنک https://whatsapp.com/channel/0029Va88jvD8kyyNPQOHay31
👍 ❤️ 8

Comments