Children's world
January 23, 2025 at 11:02 AM
*بچوں کی بھی اپنی دنیا ہوتی ہے , تاریخ گواہ ہے یا نہیں لیکن بچوں کے اماں ابا ضرور گواہ ہوں گے کہ ان کے اندر کون سے خفیہ ٹیلنٹ پائے جاتے ہیں۔ 😁*
▪️ ہر عید اور سالگرہ پہ اپنا ہی جوتا اور فراک ان کو چُبھتا ہے ۔
▪️ یہ جب بھی نیا جوڑا پہنتے ہیں پڑوسیوں کے ریمپ پہ پاجامہ پھاڑنے ضرور جاتے ہیں۔
▪️ فوتگی پہ ان کو وقت سے پہلے بھوک لگ جاتی ہے ۔
▪️ہر شادی پر ان کو لچھے اور پا پڑ کرارے والے دور سے ہی نظر آجاتے ہیں ۔
▪️ ہر ہوٹل میں میز پر کولڈ ڈرنک کا گلاس الٹ دینا ان کی روایت ہے۔
▪️ ماموں کے ولیمے یا خالہ کی بارات پہ ان کی پینٹ کی زپ اور فراک کی ڈوری لازمی ٹوٹتی ہے ۔
▪️سارا دن کچھ نہیں کریں گے لیکن نیا ڈائپر لگانے کے اگلے ہی سیکنڈ میں ان کی پرانی قبض کھل جاتی ہے ۔
▪️ ان کو بہن بھائیوں کا جوس اور آئسکریم ہمیشہ زیادہ دکھائی دیتی ہےاور اپنی کم ۔
▪️ گھر میں جب بھی چابیاں اور ریموٹ ڈھونڈا جارہا ہو یہ ان کے اوپر سکون سے بیٹھ کر سلانٹی کھا رہے ہوتے ہیں ۔
▪️آپ ان کے سامنے آئٹم نمبر بھی پیش کرلیں تب بھی یہ ہر گھنٹے بعد "بور ہو رہا ہوں " کا راگ الاپتے ہیں۔
▪️ پکنک پر ان کو لازمی اس جگہ باتھ روم جانا ہوتا ہے جہاں دور دور تک باتھ روم نہیں ہوتا ۔
▪️صرف اس کھلونے میں ان کی جان آ جاتی ہے جو مہمان کے بچے کو پسند آجاتا ہے چاہے وہ کھلونا مہینے سے کباڑ میں پڑا ہو ۔
▪️اور اس وقت تو راگ ملہار ضرور الاپتے ہیں جب ماں سب کو بتاچکی ہوتی ہے کہ میرے بچے تو بالکل نہیں روتے۔
▪️یہ ہر گروپ فوٹو میں ناک میں انگلی ڈال کے بیٹھے ہوتے ہیں۔
▪️ جب بھی آپ کسی کو تکلفاً منع کرتی ہیں کہ میرے بچے فلاں چیز نہیں کھانے ، وہی چیز وہ سب کے سامنے مانگنا شروع کر دیتے ہیں ۔
آصفہ عنبرین قاضی
بچوں کی اسلامی تربیت گروپ میں شمولیت کے لئے تربیہ لکھ کر وٹس ایپ میسج کیجئے
03016865171
😂
👍
❤️
😢
😮
125