Children's world
Children's world
January 26, 2025 at 08:03 AM
*سیرت النبیﷺ* *(قسط نمبر 61)* *🌻=المعرفت منزل==🌻* یہ مقاطعہ کسی خاص مدت کے لئے نہیں تھا بلکہ غیر معینہ مدت کے لئے تھا جب تک محصورین خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے حوالے نہ کردیں.. مقاطعہ کی اہم شرائط حسب ذیل ہیں.. 1.. ذریعہ معاش تباہ کرنے کے لئے کوئی بھی ان کے ساتھ لین دین اور خرید و فروخت نہ کریگا.. 2.. بنی ہاشم سے صلہ رحمی باقی نہ رکھنے کے لئے کوئی بھی ان کی لڑکیوں سے نکاح نہیں کریگا اورنہ اپنی بیٹی انہیں دے گا.. 3.. انہیں اپنی صحبت میں بھی نہیں بیٹھنے دیا جائیگا تاکہ کوئی شخص ان کی باتوں سے متاثر نہ ہو.. 4.. ان سے قطع تعلق کرنے کے لئے کوئی بھی ان سے بات چیت نہیں کریگا.. 5.. انہیں بھوکے رکھنے کے لئے خوراک فراہم نہیں کی جائیگی اور ان کا کوئی حمایتی انہیں خوراک نہیں پہنچائیگا.. 6.. سب لوگوں سے روابط ختم کرنے کے لئے انہیں بازاروں میں گھومنے پھرنے نہیں دیا جائیگا.. مشرکین نے اس بائیکاٹ کی دستاویز کے طور پر ایک صحیفہ لکھا جس میں اس بات کا عہد وپیمان کیا گیا تھا کہ وہ بنی ہاشم کی طرف سے کبھی بھی کسی صلح کی پیش کش قبول نہ کرینگے نہ ان کے ساتھ کسی طرح کی مروت برتینگے جب تک کہ وہ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قتل کرنے کے لئے مشرکین کے حوالے نہ کردیں.. بہر حال یہ عہد وپیمان طے پا گیا اور صحیفہ خانہ کعبہ کے اندر لٹکا دیا گیا.. اس کے نتیجے میں ابولہب کے سوا بنی ہاشم اور بنی مطلب کے سارے افراد خواہ مسلمان رہے ہوں یا کافر , سمٹ سمٹا کر "شِعَبِ ابی طالب" میں محبوس ہوگئے.. یہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے ساتویں سال محرم کی چاند رات کا واقعہ ہے۔۔۔۔۔ ============(باقی آئندہ ان شآءاللہ) سیرت النبی.. مولانا شبلی نعمانی.. سیرت المصطفیٰ.. مولانا محمد ادریس کاندہلوی..
❤️ 👍 😢 18

Comments