Lahore Information Crime 👮‍♂️Media RAJPUT ✌️Infopk  PK🇵🇰
Lahore Information Crime 👮‍♂️Media RAJPUT ✌️Infopk PK🇵🇰
February 8, 2025 at 09:45 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 🛑 *08 فروری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🔴 (1) موت کی چکی میں رکھا گیا، سیل کی بجلی تک بند کر دی گئی، عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط 🔴 (2) مجھ پر دباؤ بڑھانے کیلئے جیل انتظامیہ نے ہر ظلم کیا، بانی پی ٹی آئی کے دوسرے خط کا متن 🔴 (3) انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کا یوم سیاہ، ملک بھر میں مظاہرے، صوابی میں جلسہ 🔴 (4) اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، اگر نفرتیں بڑھائیں تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔ علی امین گنڈا پور کا خطاب 🔴 (5) پی ٹی آئی احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مہر بانو قریشی سمیت کئی گرفتار، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر ہاؤس اریسٹ 🔴 (6) جی ڈی اے کا سندھ بھر میں یوم سیاہ، کراچی سمیت صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے 🔴 (7) 8 فروری ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن، کسی بھی سیاست دان کو جیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان 🔴 (8) ملک بہت مشکل چوراہے پر کھڑا ہے، ہمیں اس کے لیے راستہ نکالنا ہوگا، بیرسٹر گوہر 🔴 (9) ملک اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہو چکا، مشکل فیصلے کر چکے مگر آگے کا سفر بھی آسان نہیں: وزیراعظم 🔴 (10) یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے، باشعور عوام نے مسترد کردیا، عظمیٰ بخاری 🔴 (11) 3 یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیل نے بھی مزید 183 فلسطینیوں کو رہا کردیا 🔴 (12) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز 🔴 (13) بہت ہنگامہ تھا ٹرمپ آئے گا، عمران خان باہر آجائیں گے، وہ بھی آگیا مگر ان کا کچھ نہ بنا: خواجہ آصف 🔴 (14) حکومتی کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو، غیر مؤثر ہوچکی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی 🔴 (15) چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ 🔴 (16) توڑ پھوڑ، کارِ سرکار میں مداخلت، دھمکیاں، مہر بانو قریشی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا 🔴 (17) سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان شکست کے دہانے پر پہنچ گیا 🔴 (18) سونے کی فی تولہ قیمت 1046 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی 🔴 (19) اسپیکر نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، ترجمان قومی اسمبلی 🔴 (20) کراچی: کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر جلا دیا 🔴 (21) کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، دن میں ڈمپرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 🔴 (22) ٹریفک پولیس میرے حوالے کریں، کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری 🔴 (23) کراچی: پریڈی تھانے میں مبینہ تشدد سے تاجر کی ہلاکت، صدر کے دکاندار سڑکوں پر نکل آئے، پولیس چوکی نذر آتش 🔴 (24) کراچی: گلشن اقبال میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر جھگڑا، 4 افراد گرفتار 🔴 (25) بنوں: فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا 2 روز میں دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید 🔴 (26) ایس ایس پی رخصت پر چلے گئے، حیدر آباد میں 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم 🔴 (27) تحریک انتشار والے ہمارے نہیں، ملک مخالف ہیں، یہ ڈیفالٹ کی دعائیں کرتے تھے، عطا تارڑ 🔴 (28) پاکستان 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب 🔴 (29) پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی شرکت 🔴 (30) انٹر بورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری 3 گاڑیاں ساتھ لے گئے، واپس کرنے سے انکار 🔴 (31) پشاور: اسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی 🔴 (32) پی ٹی آئی و دیگر نے پیکا ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا 🔴 (33) مارکیٹ میں دستیاب ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی 100 سے زائد ادویات غیر معیاری ہونے کا انکشاف 🔴 (34) دہلی الیکشن: بی جے پی 27 سال بعد بھاری اکثریت سے کامیاب، اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے 🔴 (35) پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری ہلاک، ثبوت بھی سامنے آگئے 🔴 (36) ڈی جی کا پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم 🔴 (37) محکمہ وائلڈ لائف کا معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف ایک بار پھر عدالت سے رجوع کا فیصلہ 🔴 (38) انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا 🔴 (39) چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا 🔴 (40) دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم 🔴 (41) جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں 🔴 (42) بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کردیے 🔴 (43) پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس بھیج دیا گیا
😂 1

Comments