🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
February 13, 2025 at 04:21 PM
پشاور میں خیبرپختونخواہ کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے خصوصی نشست میں ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخواہ، خصوصاً قبائلی اضلاع کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، جو زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کا غلط استعمال نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہیے۔
نشست کے دوران طلبہ و طالبات نے خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق سوالات بھی کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ملکی استحکام اور امن کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
❤️
2