🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐 WhatsApp Channel

🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐

9.0K subscribers

About 🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐

*نیوز الرٹ تیز رفتار خبریں تجزئیے اور تبصرے کرائم نیوز اور ان کا فالو اپ* *اگر آپ کے آس پاس کوئی جرم ظلم یا تشدد ہو رہا ہے تو اس کی ویڈیو بنا کر آپ اپنی آواز ہم تک اور ہم آپکی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے* Whatsapp: 03186423371

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 9:44:56 AM

🌐دنیا گول ہے ابھی گوشت بازار سے اور برف فریزر سے مل رہی ہے کچھہ دن بعد گوشت فریزر سے اور برف بازار سے ملے گی ٹیکنالوجیا 😂

😂 😢 ❤️ 😮 🙏 31
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 9:41:07 AM

*🌐 کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔*

😢 👍 5
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 2:38:12 PM

*🌐"تم دو ٹکے کی سب انسپیکٹر ہو کام تمہیں اتا نہیں"* *پڑھے لکھے سب سے قابل سمجھے جانے والے CSS آفیسر جناب بادشاہ سلامت سائبر کرائم کے ڈائریکٹر حشمت کمال لیڈی سب انسپیکٹر کو کیا کہہ رہے ہیں آئیے انہی کی زبانی جان لیتے ہیں ۔۔*

😢 😂 👍 🙏 😮 15
Video
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 1:56:09 PM

🌐ہم وہ آخری خوش نصیب نسل ہیں جن کی ماؤں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں نہ اسٹوریز لگاتی نہ پوسٹس بس دعاؤں سے زندگی سنوار دیتی تھیں

❤️ 👍 😮 🙏 43
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 9:38:22 AM

*🌐کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کیے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ نے اصل وجہ بتادی* کراچی میں گزشتہ روز سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا بیان سامنے آگیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا کہنا تھا کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے 4 جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر قبل آئے زلزلے کے جھکٹے سے متعلق رپورٹ آنا باقی ہے، تاہم کراچی میں کل شام 5 بج کر 33 منٹ پر بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، گزشتہ روز اس کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔ چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا تھا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات 1 بج کر 6 منٹ پر آیا تھا، رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی، رات گئے آنے والے زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔ امیر حیدر کا کہنا تھا یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلہ کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

😢 🙏 5
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 2:34:33 PM

🌐پانچ دس سال قبل مویشی منڈی میں کوئی " ابلک نکرا گینی گلابی چولستانی " نہیں ہوتا تھا بس بیوپاری بولتا تھا غریب (شریف) بچہ ہے لے جاؤ۔ پھر کراچی والوں کو " شوقین " بننے کا کیڑا کاٹا اور یوٹیوبرز کی بھرپور مہم کی بدولت قر بانی غریب سے دور ہوگئی۔ 🙂

👍 ❤️ 7
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 10:05:14 PM

🌐ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی دیوار توڑ کر فرار، 30 دوبارہ گرفتار,مزید کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری کراچی : ملیر جیل کی دیوار توڑ کر سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ملیر جیل کی دیوار کمزور ہوگئی تھی علاقے میں شدید فائرنگ کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ قیدی ملیر جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوئے کہا یہ جا رہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں آنے والے پے در پے زلزلوں کے جھٹکے کے بعد جیل کی دیوار کمزور ہوگئی تھی جسے قیدیوں نے دھکا دے کر گرا دیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، علاقے میں شدید فائرنگ کی گئی، جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کیلیے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے ڈی آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ریکارڈ کے مطابق جیل میں اس وقت 6 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صبح سے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد قیدیوں میں پریشانی اور خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا قیدیوں نے تالے توڑ کر بھی باہر نکلنے کی کوشش کی تھی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق قیدیوں نے ایک نہیں دو سے تین مقامات کو توڑنے کی کوشش کی،جو قیدی فرار ہوئے وہ زیادہ تر نشے کے عادی بتائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے، پولیس نے فرار ہونے والے 30 قیدیوں کو پکڑ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئے جیل اور اس کے اطراف کیے جانے آپریشن میں رینجرز بھی حصہ لے رہی ہے، منزل پمپ اور اطراف سے بھی متعدد قیدی پکڑے گئے ہیں اب تک 30 قیدیوں کو پکڑ کر واپس لایا جا چکا ہے۔ دیوار گری یا تالے توٹے؟ وزیر داخلہ سندھ نے بتا دیا وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بتایا ہے کہ ابھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دیوار گری یا تالے توڑے گئے، اطلاعات یہی ہیں کہ کچھ قیدی یہاں سے نکل گئے ہیں، اطلاعات ہیں کہ زلزلے کے باعث قیدی بیرکوں سے باہر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملیر جیل اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے، زلزلے کے باعث قیدیوں کو بیرکوں کے باہر بٹھایا گیا تھا، واقعہ کیسے رونما ہوا اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

😂 😮 3
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 3:48:29 PM

ملک کے معاشی اور موسمیاتی حالات کے پیش نظر مویشیوں کی قربانی سے گریز کیا جائے: شاہ مراکش

Post image
😂 😢 ❤️ 👍 🙏 25
Image
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 9:40:47 AM

*🌐پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل گڑھی خان پسند میں بدبخت بیٹے نے والدہ کی نصحیت کا برا مناتے ہوئے اسے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا* مقتولہ مسمات عاصمہ بی بی زوجہ فضل خان نے اپنے بیٹے حبیب اللہ کو لوفر لفنگے لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کی نصیحت کی تو اس پر حبیب نے والدہ کو کمرے میں بند کر دیا بعد میں طیش میں آکر اپنی والدہ کو گولی ماردی اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

😢 🙏 14
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
🌐⭕CRIME SCENE⭕🌐
6/2/2025, 6:35:07 AM

*پشاور: مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی سے متعلق قانون کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان* جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شناخت اسلام ہے، ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جو قانون سازیاں ہوئیں ، آئی ایم ایف کی تجاویز کو بنیاد بنایا گیا، اقوام متحدہ کی قرار داد کا حوالہ دیکر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا قانون سازی کی جا رہی ہے، صدر مملکت مدارس کے قانون پر دستخط نہیں کر رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں کہ ملک میں مسلح گروہ کے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔ سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ جنرل مشرف کے زمانے میں بھی خواتین سے متعلق قانون سازی کی گئی ، خلاصہ یہ ہے کہ جائز نکاح کے لئے مشکلات ، زنا_بالجبر کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری شادی کے قانون کو مسترد کر چکی ہے۔ مولانا فضل نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ھم نے عالمی انقلاب کی باتیں کیں، ہم ایک نئی سرد جنگ میں داخل ہو چکے ہیں، چین کی قیادت میں ایشیا نئی اقتصادی طاقت بننے جا رہا ہے، انڈیا پاکستان کی کشمکش ، توقع کی جا رہی تھی معاملات مفاہمت کیساتھ حل کئے جا رہے ہیں مودی کی حماقتیں جنگ پر لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی مثال پر لطیفہ یاد آگیا، پی پی پی نے پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج اس لئے کیا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا بھی ریکارڈ توڑ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات ناگزیر ہیں، سی پیک کو افغانستان اور دوسری ریاستوں کی طرف بڑھانا نیک شگون ہے۔۔۔

Post image
👍 ❤️ 😂 🙏 25
Image
Link copied to clipboard!